International

ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر ’مشترکہ مفاہمت‘ پر پہنچ گئے

ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر ’مشترکہ مفاہمت‘ پر پہنچ گئے

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز کے انتظام سے متعلق مشترکہ کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں دونوں ممالک نے مستقبل کے انتظامی طریقۂ کار پر اتفاق رائے قائم کر لیا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ عمان نے ساحلی ریاست ہونے کے ناطے انتظامی عمل میں شامل ہونے کی حمایت کی ہے اور فراہم کی جانے والی خدمات کے عوض فیس وصول کرنے کے مؤقف کی بھی تائید کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے ماہرین پر مشتمل تکنیکی کمیٹیاں آئندہ 7 سے 8 دن میں مذاکرات شروع کریں گی تاکہ مجوزہ معاہدے اور بحری راستوں سے متعلق مسودہ تیار کیا جا سکے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر ایران اور امریکا کے درمیان اختلاف برقرار ہے۔ الجزیرہ کے مطابق ایران عمان کے تعاون سے نئی سروس فیس نافذ کرنا چاہتا ہے جبکہ امریکا اس کی مخالفت کر رہا ہے۔ دوسری جانب عمان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ بحری گزرگاہ پر کوئی نئی پاسنگ فیس عائد نہیں کی جا رہی جبکہ اقوام متحدہ کی نگرانی میں اپنی ساحلی حدود کے قریب عارضی بحری راہداری کا اعلان بھی کیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments