National

اروناچل پردیش میں المناک حادثہ، مزدوروں سے بھرا ٹرک ہزاروں فٹ گہری کھائی میں گرا، 22 افراد کی موت

اروناچل پردیش میں المناک حادثہ، مزدوروں سے بھرا ٹرک ہزاروں فٹ گہری کھائی میں گرا، 22 افراد کی موت

اروناچل پردیش کے انجاؤ ضلع میں جمعرات (11 دسمبر) کو ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا ہے۔ چکلاگم علاقہ میں مزدوروں کو لے جا رہا ایک ٹرک خطرناک پہاڑی راستے سے پھسل کر ہزاروں فٹ گہری کھائی میں جا گرا۔ ٹرک میں 22 مزدور سوار تھے، تمام کی اس حادثہ میں موت ہو گئی ہے۔ ہندی نیوز پورٹل ’ٹی وی 9 بھارت ورش‘ پر شائع خبر کے مطابق ٹرک میں 19 مزدور آسام کے تن سکیا ضلع کے گولا پکھوری ٹی اسٹیٹ کے رہنے والے تھے۔ فی الحال جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن چلایا جا رہا ہے۔ اب تک 13 مزدوروں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، دیگر مزدوروں کی لاشیں تلاش کی جا رہی ہیں۔ حادثے کے شکار تمام مزدور سڑک کی تعمیر کے کام کے لیے جا رہے تھے، اسی وقت ہیلونگ-چکلاگم سڑک پر میٹیلانگ کے پاس ٹرک بے قابو ہو کر پہاڑ سے نیچے گر گیا۔ حادثے کے وقت ٹرک میں 22 مزدور سوار تھے۔ سڑک سے گزر رہے لوگوں نے جب ٹرک کو کھائی میں نیچے گرتے دیکھا تو پاس کے پولیس تھانے میں اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور راحت بچاؤ کے کام میں مصروف ہو گئی۔ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم نے اب تک 13 لاشیں برآمد کر لی ہیں۔ 9 کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ 19 مزدوروں کی شناخت ہو چکی ہے۔ ان کے نام بدھیشور دیپ، راہل کمار، سمیر دیپ، جون کمار، پنکج مانکی، اجے مانکی، وجے کمار، ابھے بھومیج، روہت مانکی، بیریندر کمار، اگر تاتی، دھیرین چیتیا، رجنی ناگ، دیپ گولا، رام چبک سونار، سوناتن ناگ، سنجے کمار، کرن کمار اور جوناس منڈا شامل ہیں۔ یہ تمام 19 مزدور آسام کے گولا پکھوری چائے باغان، تنسکیا کے رہنے والے تھا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments