National

اروناچل پردیش بھارت کا ’’اٹوٹ اور ناقابلِ تردید‘‘ حصہ ہے، چین کے دعوے کی ہندوستان نے کی تردید

اروناچل پردیش بھارت کا ’’اٹوٹ اور ناقابلِ تردید‘‘ حصہ ہے، چین کے دعوے کی ہندوستان نے کی تردید

بھارت نے شنگھائی ایئرپورٹ پر اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی خاتون کی حراست کے معاملے پر چین کی وضاحت کو سختی سے رد کرتے ہوئے واضح کہا ہے کہ اروناچل پردیش بھارت کا ’’اٹوٹ اور ناقابلِ تردید‘‘ حصہ ہے۔ وزارتِ خارجہ نے چین کے دعووں پر دو ٹوک مؤقف اختیار کیا ہے۔ یہ ردعمل اس وقت سامنے آیا جب چین نے اس بات کی تردید کی کہ خاتون کو روکا گیا تھا، جبکہ بھارتی وزارتِ خارجہ کے مطابق واقعہ ’’من مانی حراست‘‘ کے زمرے میں آتا ہے۔ اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی پیما وانگجوم تھونگڈوک، جو برطانیہ میں مقیم بھارتی شہری ہیں، 21 نومبر کو لندن سے جاپان جاتے ہوئے شنگھائی میں ٹرانزٹ پر تھیں۔ تین گھنٹے کا معمولی ٹھہراؤ اس وقت خوفناک بن گیا جب چینی امیگریشن اسٹاف نے ان کا بھارتی پاسپورٹ ’’غیر معتبر‘‘ قرار دے دیا کیونکہ ان کی جائے پیدائش اروناچل پردیش درج تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments