National

اروناچل کی خاتون کو شنگھائی میں روکے جانے پر ہندستان نے سخت اعتراض کیا

اروناچل کی خاتون کو شنگھائی میں روکے جانے پر ہندستان نے سخت اعتراض کیا

نئی دہلی، 24 نومبر: ہندستان نے چین کے شنگھائی ہوائی اڈے پر اروناچل پردیش سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اس کے ہندستانی پاسپورٹ کی وجہ سے روکے جانے پر چین سے سخت احتجاج درج کرایا ہے اور کہا ہے کہ اس کے عہدیداروں کا رویہ بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے ۔ وزارت خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ ہندستان نے یہ مسئلہ نئی دہلی میں چینی سفارتخانے کے عہدیداروں کے سامنے اٹھایا اور چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہندوستانی سفیر نے بھی اس معاملے کو اٹھایا۔ شنگھائی میں ہندوستانی قونصلیٹ نے بھی اس واقعہ کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے مقامی حکام سے اپنا احتجاج درج کرایا۔ ذرائع نے بتایا کہ جیسے ہی واقعہ کا علم ہوا، ہندستان نے اسی دن دہلی، بیجنگ اور شنگھائی میں متعلقہ چینی حکام کے پاس اپنا احتجاج درج کرایا اور مسافر کو مکمل مدد فراہم کی۔ ہندستان نے چینی حکام کے سامنے دہرایا کہ اروناچل پردیش بلاشبہ ہندوستان کا حصہ ہے اور وہاں کے باشندوں کو ہندستانی پاسپورٹ رکھنے اور سفر کرنے کا پورا حق ہے ، مسافر کو بغیر کسی وجہ کے حراست میں لیا گیا تھا۔ یہ واقعہ 21 نومبر کو پیش آیا۔ اروناچل پردیش میں پیدا ہونے والی یہ خاتون ہندستانی پاسپورٹ کے ساتھ شنگھائی کے راستے برطانوی دارالحکومت لندن سے جاپان کے شہر اوساکا جا رہی تھی۔ شنگھائی میں اسے کنیکٹنگ فلائٹ کے لیے تین گھنٹے رکنا تھا۔ خاتون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ اسے اس لیے روک لیا گیا کہ اس کے پاس ہندوستانی پاسپورٹ تھا۔ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز اور مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے دعویٰ کیا کہ اروناچل پردیش "چین کا حصہ" ہے ، جس سے اس کا ہندوستانی پاسپورٹ غلط ہے ۔ اسے 18 گھنٹے تک ہوائی اڈے پر رکھا گیا اور آخر کار بھارتی قونصل خانے کی مداخلت کے بعد اگلے دن اسے اوساکا جانے کی اجازت دے دی گئی۔ ہندستانی حکام نے چینی حکام کے اقدامات کو شہری ہوا بازی سے متعلق شکاگو اور مونٹریال کنونشنز کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب دونوں ممالک تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں، چینی حکام غیر ضروری طور پر رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments