گلوکار و میوزک پروڈیوسر ارجیت سنگھ کی جانب سے فلموں کےلیے گلوکاری چھوڑنے کے اعلان کے بعد انڈین آئیڈل سیزن 1 کے فاتح ابھیجیت ساونت نے گلوکاروں سے متعلق بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ گلوکاروں کا بہت زیادہ استحصال ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ 38 سالہ ہندی اور بنگالی میوزک کے اہم گلوکار ارجیت سنگھ نے 27 جنوری کو سوشل میڈیا پر ایک نوٹ شیئر کیا جس میں انہوں نے پلے بیک سنگنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ ارجیت سنگھ کے اس فیصلے نے ایک بار پھر فلمی صنعت میں گلوکاروں کو دی جانے والی اجرت سے متعلق دیرینہ خدشات کو اُجاگر کیا اور اس اقدام نے فلمی صنعت پر سوالات اٹھا دیئے ہیں کہ جو بڑے اور معروف گلوکاروں کو سپورٹ کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے تو پھر غیر معروف فنکاروں کے لیے کیا حالات ہونگے جن کے پاس اثر و رسوخ اور سودے بازی کی طاقت بہت کم ہے۔ واضح رہے کیہ یہ بحث اس وقت مزید زور پکڑ گئی جب گلوکار ابھیجیت ساونت نے حال ہی میں اس معاملے پر بات کی۔ انہوں نے فلموں میں پلے بیک سنگرز کو ان کی خدمات پر مناسب معاوضہ اور پہچان نہ ملنے پر اظہار خیال کیا۔ ایک یوٹیوب چینل پر گفتگو کے دوران ابھیجیت نے کہا کہ لوگ نہیں چاہتے کہ گلوکار فلم سے بڑے بن جائیں۔ اسی لیے انہیں ایک مخصوص رقم دی جاتی ہے۔ موسیقاروں کو آج بھی فلمی موسیقی کے لیے رائلٹی نہیں ملتی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی نژاد برطانوی گلوکار و گیت نگار بڈو اپاہیا جنہوں نے 2005 میں گانا ’لفظوں میں‘ گایا اور پھر مغرب میں بھی چند گانے گائے اور انہیں دو گانوں سے اتنی رائلٹی ملتی ہے کہ وہ ساری زندگی اسی پیسے پر گزارا کر سکتے ہیں۔ ہمیں تو اپنی گزر بسر کے لیے بھی خاطر خواہ رقم نہیں ملتی۔ دوسری جانب گلوکار لکی علی نے بھی ارجیت سنگھ کے گلوکاری ترک کرنے کی حمایت کی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں