Entertainment

ارجن کپور کے اختتام کو قبول کرنے کی مبہم پوسٹ نے مداحوں کو فکر مند کر دیا

ارجن کپور کے اختتام کو قبول کرنے کی مبہم پوسٹ نے مداحوں کو فکر مند کر دیا

بالی وڈ اداکار ارجن کپور نے اپنی والدہ کی سالگرہ پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انکا کہنا تھا کہ حالیہ دنوں میں زندگی ان کے لیے ظالمانہ رہی۔ ارجن کپور کی یہ پوسٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آئی جب ان کے سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور منفیت پر مبنی کمنٹس کی بھرمار تھی۔ اب انھوں نے ایک اور مبہم پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے اختتام کو قبول کرنے کی بات کی، جس نے انکے مداحوں کو فکر مند کر دیا ہے۔ اس پوسٹ کے بعد جہاں مداح ان کی خیریت کے لیے فکرمند تھے۔ ایک صارف نے لکھا میں واقعی امید کرتا ہوں کہ ارجن اس زہریلے شوبز کو چھوڑ دیں کیونکہ یہ ان کے لیے صرف نفرت بھرا رہا اور وہ کسی اور جانب توجہ دیں جو اس شہرت سے الگ تھلک ہو۔ ایک اور مداح نے کہا کہ کسی کی ٹرولنگ کی ایک حد ہوتی ہے، کچھ لوگ دوسروں کو ٹرول کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں اور کمپیوٹر کے پیچھے چھپ جاتے ہیں۔ اگر آپ کو ان کی اداکاری پسند نہیں تو فلمیں نہ دیکھیں۔ انہوں نے اپنی زندگی کے سب سے دردناک حالات کا سامنا کیا ہے۔ اس موقع پر کئی دیگر نے بھی ان کی حمایت میں کمنٹس کیے۔ جہاں تک کام کا تعلق ہے تو ارجن کپور آخری بار ہدایتکار مدثر عزیز کی 2025 کی فلم میرے ہسبنڈ کی بیوی میں نظر آئے تھے۔ اس میں بھومی پڈنیکر اور رکول پریت سنگھ نے مرکزی کردار ادا کیے تھے۔ یہ فلم کوئی خاص بزنس نہ کرسکی تھی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments