بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان ناصرف بر صغیر کے سب سے بڑے اسٹارز میں شامل ہیں بلکہ وہ واحد اداکار ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر ارب پتی کلب میں جگہ بنائی۔ ہورون انڈیا رچ لسٹ 2025 کے مطابق ان کی مجموعی دولت تقریباً 12 ہزار 490 کروڑ روپے ہے۔ مشہور ویلتھ منیجر دیپک ہیرو وازرانی نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ شاہ رخ خان کی کامیابی اتفاق نہیں بلکہ حکمتِ عملی ہے۔ انہوں نے کہا، ’شاہ رخ خان بزنس کو سمجھتے ہیں، وہ پڑھے لکھے اور منصوبہ ساز انسان ہیں۔‘ شاہ رخ نے ممبئی کا مشہور بنگلہ منت 18 کروڑ میں خریدا تھا، جس کی موجودہ مالیت تقریباً 300 کروڑ روپے ہے۔ ان کی کرکٹ ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ویلیو بھی کئی گنا بڑھ چکی ہے۔ دیپک کے مطابق یہ سرمایہ کاری آج تقریباً 40 سے 50 گنا بڑھ چکی ہے۔ 2007 میں آئی پی ایل کے آغاز پر شاہ رخ نے کے کے آر میں 55 فیصد حصہ لیا تھا، جب ٹیم کی مالیت تقریباً 300 کروڑ روپے تھی۔ آج اس کی ویلیو ہزاروں کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ رپورٹس کے مطابق شاہ رخ مزید 35 فیصد حصہ خریدنے پر غور کر رہے ہیں، جس کی قیمت تقریباً 4 ہزار کروڑ روپے ہو سکتی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں