National

آر سی پی سنگھ نے نئی پارٹی آپ سب کی آواز بنائی

آر سی پی سنگھ نے نئی پارٹی آپ سب کی آواز بنائی

پٹنہ، 31 اکتوبر: جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر رہ چکے سابق مرکزی وزیر آر سی پی سنگھ نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) سے ناطہ توڑنے کے بعد جمعرات کو 'آپ سب کی آواز' کے نام سے نئی پارٹی کا اعلان کیا۔ مسٹر سنگھ نے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کی یوم پیدائش اور دیوالی کے موقع پر یہاں پریس کانفرنس میں اپنی نئی پارٹی کے نام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی پارٹی کا نام 'آپ سب کی آواز' یعنی مختصر میں 'آسا' رکھا گیا ہے۔ پارٹی پرچم 3 رنگوں کا ہوگا۔ جھنڈے کا رنگ سب سے اوپر سبز، درمیان میں پیلا اور نیچے نیلا ہوگا۔ ایک سینئر انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس (آئی اے ایس) افسر رہ چکے سابق مرکزی وزیر نے کہا کہ جب پارٹی کا انتخابی نشان الیکشن کمیشن سے مل جائے گا تو پارٹی کا انتخابی نشان درمیان میں پیلے رنگ کے حصے میں سیاہ رنگ میں ڈالا جائے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی کے 140 امیدوار 2025 کے بہار اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ مسٹر سنگھ نے بہار میں نافذ شراب پر پابندی، امن و قانون کی خراب صورتحال اور بڑھتی ہوئی بے روزگاری کے حوالہ سے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی تنقید کی اور کہا کہ ریاست کے لوگ اس طرز حکمرانی سے تنگ آچکے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں۔ ان کی پارٹی ریاست کے عوام کو ایک مضبوط متبادل دے گی۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments