Entertainment

آر مادھون کا شخصی حقوق کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع

آر مادھون کا شخصی حقوق کے تحفظ کیلئے عدالت سے رجوع

عدالت نے ویب سائٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بغیر اجازت آر مادھون سے متعلقہ مواد استعمال کرنے سے روک دیا۔ فلم انڈسٹری میں ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے بچن، کمار سانو، سلمان خان سمیت متعدد شخصیات نے اپنی اپنی شخصیت کے حقوق کے تحفظ کے لیے عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔ اس سلسلے کی تازہ مثال اداکار آر مادھون ہیں، جن کے حق میں دہلی ہائی کورٹ نے فیصلہ سنایا ہے اور ویب سائٹس، ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بغیر اجازت اُن کا نام، تصاویر اور متعلقہ مواد استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ عدالتی حکم میں آر مادھون سے متعلقہ ڈیجیٹل میڈیا پر زیرِ گردش قابلِ اعتراض مواد ہٹانے کا بھی کہہ دیا گیا ہے۔ اداکار سے متعلقہ معاملہ اُس وقت سامنے آیا جب مادھون سے منسوب جعلی فلمی ٹریلر اور نازیبا مواد آن لائن پھیلایا گیا۔ عدالت نے فی الحال آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے تیار مواد پر حتمی رائے نہیں دی ہے تاہم وہ اس پہلو پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ کیس کی آئندہ سماعت مئی 2026ء میں مقرر کی گئی ہے جبکہ ممبئی ہائی کورٹ پہلے ہی کئی بڑی شخصیات کو اس نوعیت کا تحفظ دے چکی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments