پٹنہ: بہار اسمبلی انتخابات میں بھاری شکست کے بعد مہاگٹھ بندھن کے اہم اتحادی، راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کی پیر کے روز ایک جائزہ میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں انتخابی شکست کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور یہ اعتراف کیا گیا کہ پارٹی عوام تک اپنی بات مؤثر طریقے سے پہنچانے میں ناکام رہی۔ میٹنگ کے بعد آر جے ڈی لیڈر سنجیو کمار نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میٹنگ میں تیجسوی یادو کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا، جس کی تمام ایم ایل اے نے حمایت کی۔ سنجیو کمار نے کہا کہ ایسا نتیجہ نہیں آنا چاہیے تھا۔ بغیر گڑبڑی کے ایسا نتیجہ ممکن نہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کی حکمتِ عملی بھی بنائی جا رہی ہے۔ میٹنگ میں دوبارہ تنظیم کو مضبوط کرنے اور کارکنوں کو متحرک کرنے کے لیے ہدایات جاری کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ نتیجہ حیران کن ہے۔ ادھر آر جے ڈی کے سابق ریاستی صدر جگدانند سنگھ نے کہا کہ انتخابی نتائج میں گڑبڑی ہوئی ہے اور میٹنگ میں اس پر جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو تجارت نہیں بنایا جا سکتا۔ کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ پارٹی کا اتنا برا حال ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ تیجسوی یادو کو ایک بار پھر ایم ایل اے پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔ اس میٹنگ میں تیجسوی یادو بھی موجود رہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو