National

آر جے ڈی کا نتیش حکومت پر حملہ، سیاسی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 10 وزراء کی فہرست جاری

آر جے ڈی کا نتیش حکومت پر حملہ، سیاسی خاندانوں سے تعلق رکھنے والے 10 وزراء کی فہرست جاری

پٹنہ: راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے نتیش حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ نئی تشکیل شدہ کابینہ میں ایسے متعدد افراد شامل کیے گئے ہیں جن کا تعلق بااثر سیاسی خاندانوں سے ہے۔ پارٹی نے ’ایکس‘ پر ایک فہرست جاری کی، جس میں 10 وزراء کے نام شامل ہیں، اور اسے حکومت کے دعووں کے برعکس ’’کھلا ثبوت‘‘ قرار دیا۔ پارٹی کے مطابق جن وزراء کے نام اس فہرست میں شامل ہیں، ان میں سمراٹ چودھری، سنتوش کمار سومن، دیپک پرکاش، شریئسی سنگھ، رما نشاد، وجے کمار چودھری، اشوک چودھری، لیشی سنگھ، سنیل کمار اور نتن نوین شامل ہیں۔ آر جے ڈی نے طنز کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تمام وزراء وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کے خصوصی آشیرواد کے ساتھ ایسے نئے بہار کی تعمیر کرنے جا رہے ہیں، جس میں خاندانوں کا دباؤ ختم کرنے کا دعویٰ تو ہے مگر عملی طور پر انہی خاندانوں کے افراد کو فوقیت دی جا رہی ہے۔ آر جے ڈی نے کہا کہ اگر حکومت واقعی خاندانوں کے سیاسی کردار کے خلاف ہے تو پھر کابینہ میں انہی گھرانوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی کثیر تعداد پر وضاحت پیش کی جائے۔ پارٹی نے سوال اٹھایا کہ جب موقع ملتا ہے تو ریاستی حکومت بھی اسی طرزِ سیاست پر چلتی ہے جس کی وہ عوامی سطح پر مخالفت کرتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments