ممبئی ، 10 فروری: مہاراشٹر نونرمان سینا کے سربراہ راج ٹھاکرے نے 10 فروری بروز پیر آر ایس ایس کے سرسنگھ چالک موہن بھاگوت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ تنظیم کی صد سالہ تقریب میں شریک کئی نامور شخصیات محبت کی بنیاد پر نہیں بلکہ نریندر مودی حکومت کے خوف کے تحت وہاں موجود تھیں۔ موہن بھاگوت کو مخاطب کرتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ دوسروں کو لیکچر دینے سے پہلے آر ایس ایس کو اس حکومت سے سوال کرنا چاہیے جو ملک بھر میں ہندی زبان مسلط کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سنگھ سیاسی م¶قف اختیار کرنا چاہتی ہے تو اسے سب سے پہلے حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرنی چاہیے ۔ راج ٹھاکرے ، موہن بھاگوت کے اس بیان پر ردعمل ظاہر کر رہے تھے جس میں انہوں نے زبان کے مسئلے پر ہونے والی تحریکوں کو مقامی سطح کی بیماری قرار دیا تھا۔ راج ٹھاکرے نے اس تبصرے کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ آر ایس ایس کے کام کا احترام کرتے ہیں، مگر تنظیم کو بالواسطہ سیاسی م¶قف اختیار کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ انہوں نے گجرات میں پیش آنے والے ان واقعات پر بھی سوال اٹھایا جہاں اتر پردیش اور بہار سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد کو مبینہ طور پر نکال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وہاں ہم آہنگی کا سبق کیوں نہیں دیا گیا اور کرناٹک، تمل ناڈو، آندھرا پردیش، پنجاب یا مغربی بنگال میں ایسی باتیں کیوں سامنے نہیں آئیں۔ لسانی اور علاقائی شناخت پر زور دیتے ہوئے راج ٹھاکرے نے کہا کہ ایسی شناختیں ہمیشہ ملک میں موجود رہیں گی، جن میں مہاراشٹر بھی شامل ہے ۔ انہوں نے خبردار کیا کہ یہ ریاست کا وقار ہے اور جب بھی ایسی صورتحال پیدا ہوگی، مہاراشٹر پوری شدت کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو