National

آر ایس ایس پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام، پریانک کھڑگے کا قانونی تحقیقات کا مطالبہ

آر ایس ایس پر مالی بے ضابطگیوں کا الزام، پریانک کھڑگے کا قانونی تحقیقات کا مطالبہ

بنگلورو، 16 فروری: کرناٹک کے وزیر پریانک کھڑگے نے راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) پر مالی شفافیت کی کمی کا الزام لگایا ہے اور تنظیم کو آئینی و قانونی دائرہ ¿کار میں لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مسٹر پریانک نے اتوار کو یہاں بنگلورو میں ایک نجی تقریب کے دوران آر ایس ایس پر منی لانڈرنگ سمیت مالی بے ضابطگیوں کے الزامات لگائے ، تاہم انہوں نے کوئی دستاویزی ثبوت عوامی سطح پر پیش نہیں کیے ۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ چندہ اور 'گرو دکشنا' کے ذریعے رقوم جمع کی جا رہی ہیں اور اس کے ذرائع اور استعمال کے حوالے سے کوئی شفافیت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا، ''وہ (آر ایس ایس) چاہتے ہیں کہ ہم اچھے شہری بنیں اور انکم ٹیکس ادا کریں، لیکن وہ خود ٹیکس سے مستثنیٰ رہنا چاہتے ہیں۔ یہ کیسے ممکن ہے ؟ ہمیں اس پر سوال اٹھانا ہوگا۔'' انہوں نے الزام لگایا کہ آر ایس ایس سے وابستہ تقریباً 2,500 ادارے ہیں اور امریکہ و برطانیہ سمیت کئی ممالک سے فنڈز جمع کیے جاتے ہیں۔''اس سے اشارہ ملتا ہے کہ اس کے پیچھے ایک بڑا منی لانڈرنگ ریکیٹ ہو سکتا ہے ۔'' انہوں نے سوال کیا کہ جب باقی سب سے ایک ایک روپے کا حساب مانگا جاتا ہے ، تو آر ایس ایس کے فنڈز کے ذرائع اور اخراجات پر جوابدہی کیوں نہیں ہے ؟ انہوں نے واضح کیا کہ ''جب تک آر ایس ایس آئین کے تحت رجسٹرڈ نہیں ہوتی، وہ پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔ کوئی بھی تنظیم قانون سے بالاتر نہیں ہونی چاہیے ۔'' ان کا یہ تبصرہ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کے اس بیان کے جواب میں آیا ہے ، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آر ایس ایس ''افراد کی تنظیم ''ہے اور اسے رجسٹریشن کی ضرورت نہیں ہے ۔ پریانک کھڑگے نے اس دلیل سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی دیگر تنظیمیں رجسٹرڈ ہیں اور ٹیکس بھی ادا کرتی ہیں۔ اس مسئلے پر کرناٹک کی کانگریس حکومت اور آر ایس ایس کے درمیان 2025 کے آخر سے تنازع جاری ہے ۔ مسٹر کھڑگے نے وزیر اعلیٰ سدرامیا کو خط لکھ کر الزام لگایا تھا کہ آر ایس ایس سرکاری اسکولوں اور عوامی میدانوں کو اپنی شاخوں اور پروگراموں کے لیے استعمال کر رہی ہے ۔ یہ تنازع اس وقت مزید شدت اختیار کر گیا جب ایک پنچایت افسر کو آر ایس ایس کے پروگرام میں شرکت کرنے پر معطل کر دیا گیا، جس کے بعد بی جے پی نے کانگریس حکومت پر سیاسی انتقام کا الزام لگایا۔

Source: UNI NEWS

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments