National

آر ایس ایس ہندستان کو ایک ہی مذہب کے ماننے والوں کا ملک بنانا چاہتی رہی ہے : منیکّم

آر ایس ایس ہندستان کو ایک ہی مذہب کے ماننے والوں کا ملک بنانا چاہتی رہی ہے : منیکّم

نئی دہلی، 29 دسمبر : کانگریس رہنما منیکّم ٹیگور نے کہا ہے کہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) ملک کو محض ایک ہی مذہب کے ماننے والوں کا ملک بنانے کی کوشش کرتی رہی ہے ، اسی لیے اس تنظیم نے کبھی آئینِ ہند کو قبول نہیں کیا۔ کانگریس کے لوک سبھا رکن منیکّم ٹیگور نے کہا، ہم سب جانتے ہیں کہ آر ایس ایس ہندستان کے آئین کے خلاف ہے ۔ وہ سب کچھ تباہ کرنا چاہتے تھے اور ملک کو ایک مذہبی ریاست بنانا چاہتے تھے ۔ انہوں نے آئین کو قبول نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس نے بابا صاحب امبیڈکر اور مہاتما گاندھی کی توہین کی ہے ۔ یہ تنظیم آج ایک فائیو اسٹار تنظیم بن چکی ہے ۔ پورے ہندوستان میں اس کے شاندار دفاتر ہیں، اس کے رہنما¶ں کو بھاری سیکورٹی حاصل ہے اور وہ مہنگی گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں جبکہ جس طرح وہ خصوصی پروازوں میں آتے جاتے ہیں، وہ ناقابلِ تصور ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments