آر ایس ایس اور بی جے پی کارکنان اکثر دلتوں کے ساتھ ظلم کا بازار گرم کرتے نظر آ جاتے ہیں۔ تازہ واقعہ بی جے پی حکمراں اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں پیش آیا ہے، جہاں مبینہ طور پر ایک دلت بزرگ کو پیشاب چاٹنے کے لیے مجبور کیا گیا۔ اس سلسلے میں کانگریس نے آر ایس ایس پر حملہ کرتے ہوئے قصوروار شخص کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک اخبار کا تراشہ شیئر کیا ہے، جس میں دلت بزرگ پر ہوئے ظلم کی داستان بیان کی گئی ہے۔ اس تراشہ کے ساتھ کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں آر ایس ایس کارکن نے دلت بزرگ سے پیشاب چٹوائی۔ دراصل بزرگ مندر احاطہ میں بیٹھے تھے، اسی وقت بیماری کے سبب غلطی سے ان سے پیشاب ہو گیا۔ اس سے ناراض آر ایس ایس کارکن وہاں پہنچا اور بزرگ کو نسلی گالی دیتے ہوئے پیشاب چاٹنے کو مجبور کیا۔‘‘ کاگنریس نے مزید لکھا کہ ’’بی جے پی حکمراں اتر پردیش میں پیش آیا یہ واقعہ انسانیت پر داغ ہے۔ اس معاملے میں قصوروار کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہیے۔‘‘ کانگریس نے دلت بزرگ کو پیشاب چاٹنے پر مجبور کیے جانے کو انتہائی شرمناک قرار دیا اور کہا کہ ’’یہ واقعہ آر ایس ایس-بی جے پی کی دلت مخالف ذہنیت کی علامت ہے۔ دلتوں سے نفرت ان کے خون میں دوڑ رہی ہے۔‘‘ ساتھ ہی پارٹی نے یہ بھی کہا کہ ’’یہ (آر ایس ایس-بی جے پی) ملک میں آئین کو ختم کر کے منوواد نافذ کرنا چاہتے ہیں، تاکہ ذات کی بنیاد پر یہ لوگوں کا استحصال کر سکیں۔‘‘ اتر پردیش میں ہی انسانیت کو شرمندہ کرنے والا مزید ایک واقعہ پیش آیا ہے، جس میں بی جے پی لیڈر ایک شخص کو زمین پر ناک رگڑنے کو مجبور کرتا دکھائی دے رہا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔ کانگریس نے اس تعلق سے بھی ’ایکس‘ پر پوسٹ جاری کر بی جے پی کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ کانگریس نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’یہ ویڈیو دیکھیے، ویڈیو میں بھدی بھدی گالیاں دے رہا یہ شخص بی جے پی لیڈر ویکل چپرانا ہے۔‘‘
Source: Social media
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو