National

آپریشن سندور پر پرتھوی راج چوہان کا متنازع بیان ، سیاسی حلقوں میں شدید ردِعمل

آپریشن سندور پر پرتھوی راج چوہان کا متنازع بیان ، سیاسی حلقوں میں شدید ردِعمل

پونے ، 17 دسمبر: پہلگام دہشت گردانہ حملے کے جواب میں ہندستان کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن سندور پر سابق وزیر اعلیٰ مہاراشٹر اور سینئر کانگریس لیڈر پرتھوی راج چوہان کے ایک بیان نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے اور ان کے بیان پر سخت ردِعمل سامنے آ رہا ہے ۔ پرتھوی راج چوہان نے دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور کے پہلے ہی دن، 7 مئی 2025 کوہندستانی فضائیہ کو مکمل شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کے مطابق اس دن تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہنے والی فضائی جھڑپ میں ہندوستان کو ناکامی ہوئی اور ہندوستانی طیارے مار گرائے گئے ، جس کے بعد پوری ہندوستانی فضائیہ کو گرا¶نڈ کر دیا گیا۔ چوہان کے بیان کے مطابق اس واقعے کے بعد بھارتی فضائیہ کا کوئی بھی طیارہ پرواز نہیں کر سکا، کیونکہ گوالیار، بھٹنڈہ یا سرسا جیسے ہوائی اڈوں سے اڑان بھرنے والے ہر طیارے کو پاکستان کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کا شدید خطرہ لاحق تھا۔ ان کے مطابق اسی وجہ سے پوری فضائیہ کو زمین پر روک دیا گیا۔ اس بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں شدید ردِعمل دیکھنے میں آیا اور مختلف جماعتوں کی جانب سے اسے قومی سلامتی جیسے حساس معاملے پر غیر ذمہ دارانہ تبصرہ قرار دیا گیا۔ بعد ازاں جب میڈیا نے پرتھوی راج چوہان سے اس بیان پر سوال کیا تو انہوں نے فی الحال تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس معاملے پر مناسب وقت پر تفصیل سے بات کریں گے ۔ ادھربھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سمبت پاترا نے بدھ کے روز کانگریس رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ پرتھوی راج چوہان کے 'آپریشن سندور' سے متعلق بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے قابلِ اعتراض اور ملک مخالف قرار دیا ہے ۔مسٹر پاترا نے کہا کہ گاندھی خاندان، خصوصاً راہل گاندھی اور پرینکا واڈرا کے قریبی سمجھے جانے والے مسٹر چوہان کا یہ بیان نہایت قابلِ مذمت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر چوہان نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ آپریشن سندور کے پہلے ہی دن ہندوستان کی فضائیہ زمین پر آ گئی تھی اور ہندوستانی جنگی طیاروں کو مار گرایا گیا تھا۔ مسٹر پاترا نے کہا کہ ایسے شرمناک بیانات دینے کے باوجود مسٹر چوہان نے اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بجائے معافی مانگنے سے انکار کر دیا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments