بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے پاپارازی کے ’نامناسب ڈریس پہن کر دکھائیں‘ والے جملے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حد میں رہنا اور فالتو کی باتیں نہیں کرنا میرے ساتھ۔ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب زرین خان ممبئی میں ایک ملبوسات کے برانڈ کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئیں، جہاں فوٹوگرافروں کے ساتھ ان کی گفتگو اس وقت تلخ گئی جب ایک پاپارازی نے نامناسب جملہ کہا۔ زرین خان کو فوٹوگرافر کا بیہودہ جملہ بہت برا لگا اور انہوں نے فوراً سخت لہجے میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اپنی حدود میں رہیں۔ وہ اس قسم کے غیر مناسب رویے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی۔ یاد رہے کہ زرین خان نے بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 2010 میں سلمان خان کے مدمقابل فلم ویر سے کیا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ان کے مؤقف کی بھرپور تائید کی اور اس بات پر ان کی تعریف کی کہ انہوں نے آواز اٹھائی اور ایسے رویے پر مضبوطی سے اعتراض کیا جسے بہت سے لوگوں نے حد سے تجاوز قرار دیا۔ ایک صارف نے لکھا، بالکل درست اور صحیح کہا۔ جبکہ ایک اور نے تبصرہ کیا، آخر پاپارازی ایسی بات کیسے کر سکتے ہیں؟ ایک اور نے لکھا، وہ بالکل درست ہیں۔ شاید انہیں امید تھی کہ وہ وہیں کپڑے تبدیل کریں گی۔ ایک اور تبصرے میں کہا گیا فوٹو گرافرز کو غیر مہذب رویے پر گرفتار کیا جانا چاہیے۔ سب نے زرین کی حمایت کی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود