National

اپنے بیٹوں کو آر ایس ایس، بیٹیوں کو بی جے پی سے بچائیں! پرکاش راج کی اپیل

اپنے بیٹوں کو آر ایس ایس، بیٹیوں کو بی جے پی سے بچائیں! پرکاش راج کی اپیل

بھارتی فلموں کے ورسٹائل اداکار پرکاش راج نے ایک بار پھر حکمران جماعت بھارتیہ جنتہ پارٹی کو سخت نتقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ساتھ بھارتی ساؤتھ انڈسٹری کے اداکار بھی وزیراعظم نریندر مودی کی سوچ اور نفرت انگیز بیانیے سے بیزار نظر آتے ہیں، جنوبی بھارت کے معروف اداکار نے ہم طنوں سے اپیل کی ہے کی وہ شرپسند جماعت سے اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو بچائیں۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اداکار پرکاش راج نے لکھا کہ اگر آپ اپنے وطن اور اپنے بچوں سے محبت کرتے ہیں تو برائے مہربانی یہ عمل کریں۔ ساتھ ہی پرکاش راج نے پوسٹ میں ایک تصوری شیئر کی جس میں ایک لڑکا اور لڑکی موجود ہیں اور ان کی ٹی شرٹ پر ہیش ٹیگ کے ساتھ ایک جملہ درج ہے۔ لڑکے کی ٹی شرٹ پر تحریر ہے کہ اپنے بیٹوں کو آر ایس ایس سے محفوظ رکھیں جبکہ لڑکی کی ٹی شرٹ پر لکھا ہے کہ اپنی بیٹیوں کو بی جے پی سے محفوظ رکھیں۔

Source: Social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

1 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments