ہسپانوی اداکار ہاویئر بارڈم فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو آسکرز 2026ء میں اسٹیج پر امن کا پیغام دینے کی وجہ سے ہالی ووڈ کے پراجیکٹس سے محروم ہو گئے۔ ہاویئر بارڈم مظلوم فلسطینیوں کے حق میں سب سے زیادہ آواز اٹھانے والی مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ اُنہوں نے حال ہی میں فلمی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈ شو آسکرز 2026ء میں بھی اسٹیج پر غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے فلسطین کے حق میں نعرے لگائے تھے۔ ہسپانوی اداکار نے حالی ہی میں امریکی میگزین ’ورائٹی‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ میرے مؤقف نے میرے کیریئر کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تجربے کا موازنہ اداکارہ سوزین سیرینڈن سے کرتے ہوئے کہا کہ اداکارہ نے 2023ء میں فلسطین کی حمایت میں نکلنے والی ایک ریلی میں شرکت کی تھی جس کے بعد ان کا بھی کیریئر متاثر ہوا۔ ہاویئر بارڈم نے بتایا کہ مجھ سے کہا گیا ہے کہ کچھ پراجیکٹس اور برانڈ انڈورسمنٹ اب میرے لیے دستیاب نہیں، لیکن مجھے ان چیزوں سے فرق نہیں پڑتا، کیونکہ بطور ہسپانوی اداکار میرے کیریئر کا انحصار صرف ہالی ووڈ پر نہیں ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جب میں نے اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب میں فلسطین کے حق میں اپنی آواز اُٹھائی تو مجھے سامنے سے منفی ردِعمل موصول ہونے کی توقع تھی لیکن مجھے وہاں اپنے مؤقف پر تالیوں کی گونج سن کر بہت حیرانی ہوئی۔ ہسپانوی اداکار نے یہ بھی بتایا کہ ہالی ووڈ میں بہت سے لوگ فلسطین کی حمایت میں ہیں، لیکن وہ اپنے ان خیالات کا کھل کر اظہار کرنے میں ہچکچاتے ہیں۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود