National

اویسی نے حج کمیٹی میں بدعنوانی کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھایا

اویسی نے حج کمیٹی میں بدعنوانی کا معاملہ لوک سبھا میں اٹھایا

نئی دہلی، 06 اگست : آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اسد الدین اویسی نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ حج کمیٹی میں سنگین بدعنوانی چل رہی ہے، اس لیے حکومت کو اس کی مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) سے جانچ کرانے کی ضرورت ہے۔ مسٹر اویسی نے وقفہ صفر کے دوران حج کمیٹی میں بدعنوانی کا مسئلہ اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی میں سنگین بدعنوانی چل رہی ہے اور اس کی سی بی آئی کے ذریعے انکوائری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تحقیقات عازمین حج کے حقوق اور ان کی رقم کے تحفظ کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کی بحالی کے لئے گزشتہ سال ایک اشتہار جاری کیا گیا تھا، لیکن اب تک کوئی مستقل سی ای او بحال نہ ہونے کی وجہ سے افسران بدعنوانی میں ملوث ہیں۔ حج پر جانے والے عازمین سے منیٰ میں پیسے وصول کیے جاتے ہیں اور ان کے لیے کوئی بہتر انتظام نہیں کیا جاتا۔ مسٹر اویسی نے کہا کہ حج کمیٹی میں طویل عرصے سے کام کرنے والے تمام افسران کو ہٹایا جانا چاہئے اور پورے معاملے کی سی بی آئی سے جانچ ہونی چاہئے۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments