Entertainment

’اوتار‘ میں گووندا؟ وائرل تصاویر نے مداحوں کو الجھا دیا

’اوتار‘ میں گووندا؟ وائرل تصاویر نے مداحوں کو الجھا دیا

شہرہ آفاق فلم اوتار دی وے آف واٹر کی ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر بالی ووڈ اداکار گووندا کی نیلے رنگ کے کردار میں نظر آنے والی تصاویر اور ویڈیوز تیزی سے وائرل ہو گئیں، جس کے بعد مداحوں میں اس کی حقیقت جاننے کا تجسس پیدا ہوگیا۔ وائرل ہونے والے بعض کلپس میں گووندا کو اپنی مشہور ڈائیلاگ ڈلیوری کے انداز میں دکھایا گیا، جبکہ کچھ تصاویر میں انہیں جیک سلی کے ساتھ اسکرین شیئر کرتے ہوئے پیش کیا گیا۔ ایک تصویر میں تو گووندا کو رنگ برنگی گجراتی جیکٹ پہنے کردار میں دکھایا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کو مزید حیران کر دیا۔ تاہم یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ یہ تمام تصاویر اور ویڈیوز حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے تخلیق کی گئی ہیں۔ یہ مواد محض تفریح اور توجہ حاصل کرنے کے لیے بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔ ان وائرل کلپس کا تعلق گووندا کے ایک پرانے انٹرویو سے بھی جوڑا جا رہا ہے، جس میں اداکار نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں فلم اوتار میں کام کی پیشکش ہوئی تھی، مگر طویل شوٹنگ اور جسم پر نیلا رنگ لگانے کی شرط کے باعث انہوں نے یہ آفر مسترد کر دی۔ گووندا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے فلم کے لیے ’اوتار‘ نام تجویز کیا تھا۔ دوسری جانب گووندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے ایک پوڈکاسٹ میں اس دعوے پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments