National

اورنگ آباد میں بی جے پی میں امیدواروں کا مسلسل دوسرے دن بھی ہنگامہ ، پارٹی دفتر کا گھیراو کیا، توڑ پھوڑ و شدید احتجاج

اورنگ آباد میں بی جے پی میں امیدواروں کا مسلسل دوسرے دن بھی ہنگامہ ، پارٹی دفتر کا گھیراو کیا، توڑ پھوڑ و شدید احتجاج

اورنگ آباد ، 31 دسمبر:اورنگ آباد میں میونسپل انتخابات کے لیے ٹکٹ تقسیم پر بی جے پی میں احتجاج اور غم و غصے کی فضا مسلسل دوسرے روز بھی برقرار رہی۔ منگل کو امیدواروں کی نامزدگی کی آخری تاریخ کے بعد ماحول مزید گرم ہو گیا، کیونکہ مہایوتی اتحاد ٹوٹنے کے بعد بی جے پی نے کئی امیداوروں کو ٹکٹ نہیں دیا٬ جس کے سبب سینکڑوں کارکنان نے پارٹی دفتر کا گھیرا¶ کر کے زبردست ہنگامہ کیا۔ بدھ کو بھی یہی منظر دوہرایا گیا۔ ناراض امیدوار پرساد بدھانے پاٹل نے پارٹی کی جانب سے نظرانداز کیے جانے پر خودسوزی کی کوشش کی٬ جس پر بی جے پی رکن اسمبلی سنجے کینی کر نے انہیں روکنے کی کوشش کی، مگر وہ زاروقطار روتے ہوئے یہی کہتے رہے کہ "میں کہاں کم پڑ گیا صاحب؟"۔ کینی کر نے وضاحت کی کہ "ایک ہی وقت میں سب کو انصاف دینا ممکن نہیں"۔ موقع پر ماحول اس وقت مزید بگڑا جب مشتعل کارکنان نے بی جے پی لیڈروں بھگوت کرڈ اور وزیر اتل ساوے کی گاڑی کو گھیر لیا، ان کے پوسٹر پھاڑ دیے ، گاڑی کو کالک ملنے کی کوشش کی اور شدید نعرے بازی کی۔ کچھ افراد نے اپنا جسم پر پٹرول ڈال کر خودسوزی کی دھمکی بھی دی۔ اس کے علاوہ، بی جے پی خاتون کارکن دیویا مراٹھے - جو وارڈ 20 گادیا وہار سے ٹکٹ کی خواہشمند تھیں - نے ٹکٹ ملنے تک بھوک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ احتجاج کرنے والی خواتین نے دفتر کے اندر ہی دھرنا دیتے ہوئے ٹکٹ تقسیم میں وفادار کارکنان کو نظرانداز کرنے کا الزام لگایا۔ اورنگ آباد میں اب فضا شدید سیاسی کشیدہ ہے اور معاملہ پارٹی کے لیے انتخابی مرحلے میں بڑا چیلنج بن چکا ہے ۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments