نئی دہلی، 15 اکتوبر: این ڈی اے کے اتحادی راشٹریہ لوک مورچہ (آر ایل ایم) کے صدر اوپیندر کشواہا نے بدھ کے روز مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کے بعد دعویٰ کیا کہ بہار میں این ڈی اے کی حکومت بنے گی کیونکہ ان کا اتحاد انتخابات میں واضح اکثریت سے کامیاب ہوگا۔ ایک روز قبل منگل کو اوپیندر کشواہا نے بیان دیا تھا کہ 'این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔' ذرائع کے مطابق کشواہا لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس) کو مہوا اسمبلی سیٹ دیے جانے سے ناراض تھے ۔ اس معاملے پر بہار کے نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اور مرکزی وزیر نِتیانند رائے نے منگل کی رات انہیں منانے کی کوشش بھی کی تھی۔ تاہم بات چیت میں اتفاق نہ ہونے کے بعد بدھ کی صبح کشواہا اور نِتیانند رائے دونوں پٹنہ سے دہلی پہنچے اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی۔ اگرچہ صبح ملاقات نہیں ہو سکی کیونکہ شاہ کسی اور اجلاس میں مصروف تھے ، مگر دونوں رہنما¶ں نے دوپہر میں شاہ کی رہائش گاہ پر 45 منٹ طویل ملاقات کی، جس دوران سیٹوں کی تقسیم پر اتفاق رائے ہو گیا۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اوپیندر کشواہا اور نِتیانند رائے نے کہا کہ این ڈی اے میں اب سب کچھ ٹھیک ہے اور ان کا اتحاد بہار اسمبلی انتخابات میں جیت درج کرے گا۔ ذرائع کے مطابق آر ایل ایم کے سربراہ اوپیندر کشواہا کو ایم ایل سی اور راجیہ سبھا کی ایک نشست دینے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔قابل ذکر ہے کہ بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست اور جنتا دل (یونائیٹڈ) نے اپنی پہلی فہرست پہلے ہی جاری کر دی ہے ۔
Source: uni news
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو