National

اودھمپور کے رام نگر میں بس حادثے کا شکار، 15 افراد ہلاک، متعدد تشویشناک

اودھمپور کے رام نگر میں بس حادثے کا شکار، 15 افراد ہلاک، متعدد تشویشناک

جموں: جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور کے رام نگر میں ایک ہولناک سڑک حادثہ پیش آیا جہاں ایک مسافر بس بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس حادثے میں کم از کم 15 افراد موقعے پر ہی جاں بحق ہو گئے ہیں جب کہ متعدد زخمی ہیں جن میں 20 لوگوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ حادثہ کاگھوٹ علاقے میں پیش آیا۔ حادثے کے فوراً بعد مقامی لوگ، پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور بڑے پیمانے پر راحت و بچاؤ کی کارروائیاں شروع کیں۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے جہاں کئی لوگوں کی حالت نازک بنی ہوئی ہے، جب کہ ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈی آئی جی ادھم پور-ریاسی رینج شیو کمار شرما نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حادثے میں اب تک 15 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ شیو کمار شرما نے کہا کہ 'میں ایس ایس پی ادھم پور اور دیگر پولیس افسران کے ساتھ ریسکیو آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہا ہوں۔ ہماری ٹیموں کی توجہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔ ڈی آئی جی نے مزید کہا کہ بس میں سوار مسافروں کی کل تعداد کے بارے میں ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد ہی بتایا جائے گا۔ حکام کا کہنا تھا کہ بہت سے زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments