National

آوارہ مویشیوں سے عوام پریشان، حکومت بے فکر:اکھلیش

آوارہ مویشیوں سے عوام پریشان، حکومت بے فکر:اکھلیش

لکھنؤ:20نومبر: سماج وادی پارٹی(ایس پی) صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ آوارہ مویشیوں کی وجہ لوگ پریشان ہیں۔ کسانوں کی فصلیں تباہ ہورہی ہیں لیکن بی جے پی حکومت پوری طرح سے لاپرواہ بنی ہوئی ہے۔ یادو نے پیر کو جاری بیان میں کہا کہ ریاست میں ہر دن آوارہ مویشیوں کی وجہ کسی نے کسی کی موت ہورہی ہے۔ بی جے پی حکومت میں آوارہ مویشی، مہنگائی، بے روزگاری، بدعنوانی اور جرائم سب بے تحاشہ بڑھ رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کو عوام کی تکالیف کی قطعی پرواہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعطم سے لے کر وزیر اعلی تک نے آوارہ مویشیوں کے مسئلے کے حل کے لئے ہوا ہوائی اعلانات کئے۔ وزیر اعلی نے تو آوارہ مویشیوں کو سڑکوں اور کسانوں کے کھیتوں سے ہٹانے کے لئے نا جانے کتنی بار ہدایات دی ہیں لیکن حالات ویسے ہی ہیں۔ یہ مسئلہ اور بڑھتا جارہا ہے۔ پوری ریاست کا کسان آوارہ مویشیوں کیو جہ سے فصلوں کی برباد سے پریشان ہے۔ آوارہ مویشی کسانوں کی محنت پر پانی پھیر رہے ہیں۔ یادو نے کہا کہ اس مہنگائی میں کسان لاگت لگا کر دال، سبزی اور دیگر فصلیں تیار کرتا ہے۔ آوارہ مویشی انہیں چرنے کے ساتھ انہیں روند ڈالتے ہیں۔ کسانوں کو مالی نقصان ہورہا ہے۔ ساتھ ہی بی جے پی حکومت میں ریاست میں اب تک سینکڑوں لوگ آوارہ مویشیوں سے اپنی جان گنواں چکے ہیں۔ ایس پی صدر نے کہا کہ وزیر اعلی اور ان کا انتظامیہ آوارہ مویشیوں کے اس مسئلے کے حوالے سے بالکل بھی سنجیدہ نہیں ہے۔ انہوں نے ریاست کے کسانوں اور عوا م الناس کو اپنے حال پر چھوڑ دیا ہے۔ آوارہ مویشیوں کے حوالے سےحکومت کی دستاویزی کاروائی اور جھوٹے اعلانات کا اب تک کوئی اثر نہیں دکھا ہے۔

Source: uni news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments