بمبئی ہائیکورٹ نے اداکارہ انیتا ایڈوانی کی ماضی کے بالی ووڈ سپر اسٹار آنجہانی راجیش کھنہ سے شادی کو قانونی طور پر تسلیم کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ 57 سالہ انیتا ایڈوانی نے راجیش کھنہ کے ساتھ اپنی شادی کو قانونی حیثیت دینے کی اپیل کی تھی۔ یہ معاملہ 2012 میں راجیش کھنہ کی موت کے بعد سے تنازعات کا شکار رہا ہے، جب ان کے خاندان اور انیتا ایڈوانی کے درمیان ایک طویل قانونی جنگ شروع ہوئی۔ عدالت نے دندوشی سیشنز کورٹ کے پہلے فیصلے کو برقرار رکھا، تاہم اس کیس کا تفصیلی فیصلہ ابھی جاری نہیں کیا گیا۔ عدالت نے ٹوئنکل کھنہ، اکشے کمار اور ڈمپل کپاڈیا کے وکلاء کے دلائل بھی سنے۔ انیتا ایڈوانی کا مؤقف تھا کہ طویل عرصے تک راجیش کھنہ کے ساتھ تعلقات تھے جو شادی جیسا تھا۔ انہوں نے یہ بھی الزام لگایا کہ اداکار کی موت کے بعد انہیں ان کے مشہور بنگلے سے نکال دیا گیا۔ راجیش کھنہ کا بھارتی فلم انڈسٹری کے بڑے سپر اسٹارز میں شمار ہوتا تھا۔ انہوں نے 1965 میں آل انڈیا ٹیلنٹ کونٹیسٹ جیتا اور 1969 سے 1971 کے درمیان مسلسل 15 ہٹ فلمیں دے کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔ انہیں تین فلم فیئر ایوارڈ برائے بہترین اداکار ملے اور متعدد بار وہ اسکے لیے نامزد بھی ہوئے۔ وہ 1992 سے 1996 تک بھارتی پارلیمنٹ کے رکن بھی رہے، جہاں انہوں نے انڈین نیشنل کانگریس کی نمائندگی کی۔ انہوں نے 1973 میں اداکارہ ڈمپل کپاڈیا سے شادی کی، جن سے ان کی دو بیٹیاں ٹوئنکل اور رینکی کھنہ ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 160 سے زائد فلموں میں کام کیا، جن میں 100 سے زیادہ مرکزی کردار شامل ہیں۔ انہیں 2005 میں فلم فیئر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور 2013 میں بعد از موت پدم بھوشن سے نوازا گیا۔ اداکار اکشے کمار ان کے داماد ہیں
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں