سابق ویسٹ انڈین کپتان برائن لارا نے ہندستانی بلے باز شبمن گل کے حوالے سے بڑی پیشگوئی کی ہے۔ برائن لارا کا کہنا ہے کہ شبمن گل نئی نسل کے سب سے با صلاحیت کھلاڑی ہیں، شبمن میرا 400 اور 501 ناٹ آوٹ رنز کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔سابق کپتان نے کہا کہ شبمن گل میرے دونوں ریکارڈز توڑ سکتا ہے، آنے والے سالوں میں شبمن گل کی حکمرانی ہو گی، میرا یقین ہے کہ وہ میرے بڑے ریکارڈز توڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شبمن گل شاندار انداز میں بیٹنگ کرتے ہیں، ان کے چارج کرنے کا انداز ناقابل یقین ہے۔ واضح رہے کہ شبمن گل ہندستان کے تینوں فارمیٹ میں سنچریز بنانے والے کم عمر ترین کرکٹر ہیں، اس کے علاوہ شبمن ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے کم عمر ترین بیٹر ہیں۔خیال رہے کہ سابق کپتان برائن لارا نے ٹیسٹ میں ریکارڈ 401 ناٹ آو¿ٹ رنز بنائے تھے ، انہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ 501 رنز ناٹ آو¿ٹ بھی بنائے تھے۔
Source: Social Media
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا