National

انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ تالاب میں گر گیا، پائلٹ محفوظ رہے

انڈین ایئر فورس کا تربیتی طیارہ تالاب میں گر گیا، پائلٹ محفوظ رہے

انڈین ایئر فورس کا ایک چھوٹا طیارہ اتر پردیش کے مضافاتی علاقے میں ایک تالاب میں گر گیا تاہم اس میں سوار افراد محفوظ رہے۔ انڈین ٹریبیون کے مطابق حکام کا کہنا ہے واقعہ بدھ کو پراگریج کے علاقے میں پیش آیا، جہاز میں دو پائلٹ سوار تھے۔ رپورٹ میں جہاز کی ساخت کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ ایک مائیکرولائٹ طیارہ تھا جو بہت چھوٹا ہوتا ہے اور صرف تربیتی مقاصد یا سروے وغیرہ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے اور حادثے کے وقت وہ معمول کی پرواز پر تھا۔ حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔ پراگریج کے ڈپٹی کمشنر پولیس منیش شیندلیا نے حادثے کے حوالے سے بتایا ہے کہ حادثے کے وقت طیارہ پھپھاماؤ کے علاقے کی جانب جا رہا تھا تو اس کے انجن میں کوئی تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔ ان کے مطابق اس کے تھوڑی دیر بعد جہاز پولیس کے زیرانتظام علاقے جارج ٹاؤن میں کے پی کالج کے قریب ایک تالاب میں گر گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے کے ساتھ ہی مقامی پولیس کے اہلکار اور مقامی لوگ موقع پر پہنچے اور ان کی کوششوں سے دونوں پائلٹوں کو محفوظ طور پر جہاز سے باہر نکال لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے سے مزید کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments