National

انڈیگو کے خلاف حکومت کی سخت کارروائی، 10 فیصد روٹ کٹوتی، ریفنڈ اور شکایتوں پر فورا کارروائی کی ہدایت

انڈیگو کے خلاف حکومت کی سخت کارروائی، 10 فیصد روٹ کٹوتی، ریفنڈ اور شکایتوں پر فورا کارروائی کی ہدایت

نئی دہلی: گزشتہ ہفتے انڈیگو میں اچانک آپریشنل بے ترتیبی پیدا ہوگئی، جس میں کریو روسٹر، فلائٹ شیڈول اور کمیونی کیشن کی مشکلات شامل تھیں۔ اس صورتحال نے ہزاروں مسافروں کو شدید پریشانی میں ڈال دیا۔ تاخیر، منسوخی اور غلط معلومات کے باعث شکایات کی بھرمار ہو گئی، جس کے بعد شہری ہوابازی کی وزارت نے ایئرلائن کو طلب کر کے سخت سوالات کیے۔ وزارت نے واضح کر دیا کہ اس طرح کی کوتاہیاں برداشت نہیں کی جائیں گی اور مسافروں کی سہولت اولین ترجیح ہے۔ شہری ہوا بازی کی وزارت نے انڈیگو کی پروازوں میں 10 فیصد کمی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ یہ فیصلہ منگل کی شام ہوئی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں کیا گیا، جس میں کے سی ای او پیٹر ایلبرز کو طلب کیا گیا تھا۔انڈیگو کو یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ بدھ کی شام 5 بجے تک ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) کو نظر ثانی شدہ شیڈول پیش کرے۔ بتایا جاتا ہے کہ وزارت کے اس فیصلے سے انڈیگو کی روزانہ تقریباً 2,200 پروازوں پر براہ راست اثر پڑے گا۔ اس کا مطلب ہے کہ تقریباً 220 پروازیں کم ہو جائیں گی۔ معاملے کی مفصل جانچ جاری ہے اور اسی سلسلے میں وزارت نے انڈیگو مینجمنٹ کے ساتھ ایک جائزہ میٹنگ کی۔ ایئرلائن کے سی ای او پیٹر ایلبرز کو دوبارہ وزارت میں بلایا گیا، جہاں ان سے خراب انتظامات پر وضاحت طلب کی گئی۔ سی ای او نے بتایا کہ 6 دسمبر تک متاثرہ پروازوں کے 100 فیصد ریفنڈ مکمل کیے جا چکے ہیں۔ تاہم وزارت اس جواب سے مطمئن نہیں ہوئی اور باقی ماندہ ریفنڈ اور سامان کی حوالگی فوری مکمل کرنے کے سخت احکامات جاری کیے۔ آپریشن کو مستحکم کرنے اور بار بار ہونے والی منسوخیوں پر قابو پانے کے لیے وزارت نے انڈیگو کے کل روٹس میں 10 فیصد کمی کا حکم دیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ایئرلائن کے آپریشنل بوجھ کو کم کرتے ہوئے سروس کے معیار کو بہتر بنانا ہے۔ تاہم حکومت نے یہ بھی واضح کیا کہ کٹوتی کے باوجود انڈیگو کو اپنے تمام مقامات کے لیے پروازیں جاری رکھنی ہوں گی تاکہ نیٹ ورک متاثر نہ ہو۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments