National

انڈیگو فلائٹس کا بحران عروج پر، ممبئی ایئرپورٹ پر نائجیرین خاتون کا زبردست ہنگامہ

انڈیگو فلائٹس کا بحران عروج پر، ممبئی ایئرپورٹ پر نائجیرین خاتون کا زبردست ہنگامہ

ممبئی / نئی دہلی: ملک بھر میں انڈیگو کی پروازیں مسلسل پانچویں روز بھی بڑی تعداد میں منسوخ ہونے سے مسافروں میں شدید غصہ، مایوسی اور بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ فلائٹس کی اس بڑے پیمانے پر کینسلیشن نے ہوائی سفر کا نظام درہم برہم کر دیا ہے، جبکہ ہزاروں مسافر مختلف ایئرپورٹس پر دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ اسی دوران ممبئی کے چھترپتی شیواجی مہاراج انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ایک نائجیرین خاتون نے انڈیگو کاؤنٹر پر ایسا ہنگامہ کھڑا کیا کہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق خاتون بار بار فلائٹس کینسل ہونے سے انتہائی پریشان تھیں۔ وہ انڈیگو کاؤنٹر کے سامنے چیختے ہوئے اپنی ناراضگی ظاہر کرتی رہیں، حتیٰ کہ غصے کے عالم میں وہ کاؤنٹر کی اوپر والی جگہ پر چڑھ گئیں اور ایئر لائن اسٹاف پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ خاتون نے اپنی مادری زبان میں چیختے ہوئے انڈیگو انتظامیہ کو آڑے ہاتھوں لیا اور دیگر مسافروں سے بھی اپنی تکلیف بیان کی۔ حیرت انگیز طور پر وہاں موجود درجنوں مسافروں نے بھی خاتون کی حمایت کرتے ہوئے بار بار ہو رہی کینسلیشن پر اپنی ناراضگی ظاہر کی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق آج بھی ملک کے کم از کم چار بڑے ایئرپورٹس پر تقریباً 400 پروازیں منسوخ کی گئیں، جس کے باعث ہزاروں مسافر گھنٹوں قطاروں میں کھڑے رہنے پر مجبور ہوئے۔ متاثرہ مسافروں کا کہنا ہے کہ ایئر لائن نہ واضح معلومات فراہم کر رہی ہے اور نہ ہی متبادل انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب انڈیگو انتظامیہ کی جانب سے اب تک کسی تسلی بخش وضاحت یا بیان کا انتظار ہے۔ مسافرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آنے والے دنوں میں ہوائی سفر میں مزید بدنظمی پیدا ہو سکتی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments