گزشتہ 8 دنوں سے انڈیگو بحران جاری ہے، جس کے سبب ملک کے تمام ایئرپورٹ پر مسافر پریشان نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کی سختی اور تمام تر کوششوں کے بعد بھی اب تک انڈیگو ایئرلائنز کا آپریشن مکمل طور پر ٹریک پر نہیں آ سکا ہے۔ روزانہ سیکڑوں پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں۔ اس کے سبب ایک طرف جہاں انڈیگو اور اس کے شیئروں میں پیسے لگانے والوں کو بھاری نقصان ہو رہا ہے، تو دوسری جانب دہلی کا بھی دیوالیہ نکل گیا ہے۔ چیمبر آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (سی ٹی آئی) نے انڈیگو بحران سے صرف دہلی کے کاروباریوں اور ٹورزم سیکٹر کو ہوئے نقصان کا اعداد و شمار پیش کیا ہے۔ سی ٹی آئی کے چیئرمین بجیش گوئل کے مطابق انڈیگو ایئرلائن کے واقعہ سے دہلی کی تجارت، سیاحت اور دیگر تمام سیکٹرز کو 1000 کروڑ روپے کے کاروبار کا نقصان ہوا ہے۔ علاوہ ازیں انڈیگو بحران کی وجہ سے دہلی میں گزشتہ 10 دنوں کا ’فٹ فال‘ 25 فیصد تک گر گیا ہے۔ اس کی وجہ سے یہاں موجود ہوٹل، ریسٹورنٹ، بینکوئٹ اور ریزورٹ کی ہزاروں بکنگ بھی منسوخ ہو چکی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر انڈیگو پرواز منسوخی کے اس مسئلہ سے دہلی کے کئی صنعتوں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔ واضح رہے کہ انڈیگو بحران کی شروعات سے اب تک تقریباً 4500 سے زائد پروازیں منسوخ ہو چکی ہیں اور منسوخی کا اعداد و شمار مسلسل بڑھتا ہی جا رہا ہے۔ سی ٹی آئی چیئرمین برجیش گوئل کے مطابق روزانہ دہلی ایئرپورٹ سے زیادہ لوگ سفر کرتے ہیں، جن میں سے تقریباً 50 ہزار کاروباری ہوتے ہیں۔ لیکن گزشتہ کچھ دنوں نے سفر کرنے والے کاروباریوں میں کافی کمی آئی ہے۔ دہلی کے بازاروں میں بھی باہر سے بہت کم لوگ آ پا رہے ہیں، جس کا براہ راست اثر یہاں موجود تجارت پر پڑ رہا ہے۔ سی ٹی آئی چیئرمین نے بتایا کہ دہلی کے پرگتی میدان اور آنند منڈپم میں آٹوموبائل، ہینڈلوم، ٹیکسٹائل، ہوم فرنیشنگ اور آٹو پارٹس کی بڑی نمائشیں منعقد کی جا رہی ہیں۔ ان میں ہر بار دہلی کے باہر سے ہزاروں کاروباری پہنچتے تھے، لیکن اس بار توقع کے مطابق ’فٹ فال‘ نظر نہیں آئے۔ انڈیگو ایئرلائن کی پریشانی کے باعث ہزاروں لوگوں کی پروازیں منسوخ ہوئیں، جس کے سبب وہ لوگ یہاں نہیں پہنچ سکے۔ دہلی واقع منوج ٹریولس کے ڈائریکٹر منوج کھنڈیلوال نے بتایا کہ ’’دہلی میں یہ موسم سیاحت کا ہوتا ہے، جو جنوری کے وسط تک چلتا ہے۔ لیکن انڈیگو بحران کی وجہ سے کرسمس اور نیو ایئر کو لے کر ہوئی بکنگ پر بھی اس کا اثر پڑنے لگا ہے۔‘‘ سیاحوں کے ہوٹل، سیاحتی مقامات پر گھومنے کے لیے ٹورسٹ گاڑیاں، ٹورسٹ گائیڈ اور ریسٹورنٹ پہلے سے بُک تھے، جنہیں منسوخ کر دیا گیا۔ دوسری جانب ’ڈیسٹینیشن ویڈنگ‘ جیسے انعقادات میں بھی بھاری نقصان ہوا ہے، جہاں مہمان ہی نہیں بلکہ کچھ معاملوں میں دولہا دلہن کے گھر والے بھی نہیں پہنچ پائے۔ واضح رہے کہ ایک طرف جہاں پرواز کی منسوخی کے سبب انڈیگو کے مسافروں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تو دوسری جانب ایئرلائن کمپنی کے شیئروں میں سرمایہ کاری کرنے والے سرمایہ کاروں کو بھی کافی نقصان ہوا ہے۔ انڈیگو کی پیرنٹ کمپنی انٹرگلوب ایوی ایشن کے شیئروں میں کمی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، اور بحران کے شروع ہونے سے اب تک 12 فیصد سے زیادہ ٹوٹ چکا ہے۔ اس کی وجہ سے کمپنی کا مارکیٹ کیپیٹل بھی 40 ہزار کروڑ روپے کے آس پاس کم ہو گیا ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو