پورے ملک میں انڈیگو اور کئی دیگر ایئرلائنز کی پروازیں منسوخ ہونے کے بعد اچانک لاکھوں مسافروں نے ریلوے کا رخ کیا۔ بڑھتی بھیڑ اور ٹکٹوں کی زیادہ مانگ کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی ریلوے نے فوری طور پر ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ ہفتہ (6 دسمبر) کو ریلوے نے کئی روٹس پر ٹرینوں میں اضافی کوچ شامل کرنے، اضافی دورے اور اسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ نافذ کر دیا۔ اس کی وجہ سے مسافروں کو راحت ملنی شروع ہو گئی ہے۔ پروازوں کی منسوخی کا سب سے زیادہ اثر جنوبی ہندوستان میں نظر آیا، جہاں ریلوے نے صلاحیت بڑھانے کے لیے خصوصی تیاری کی ہے۔ جنوبی ریلوے نے 18 ٹرینوں میں اضافی کوچز شامل کیں ہیں۔ کئی اہم روٹس پر سلیپر اور چیئر کار سیٹوں کی تعداد میں اضافہ کر کے مسافروں کے لیے اضافی سیٹیں دستیاب کرائی گئیں۔ اس کی وجہ سے بنگلورو، چنئی، کوئمبٹور اور ترووننت پورم جیسے شہروں کا سفر دوبارہ شروع ہو گیا ہے۔ دہلی آنے اور جانے والے مسافروں کی سب سے زیادہ تعداد کے سبب شمالی ریلوے نے 8 اہم ٹرینوں میں اضافی اے سی اور چیئر کار کوچز شامل کی ہیں۔ یہ تبدیلی فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے۔ اس سے پنجاب، ہریانہ، اتراکھنڈ اور اتر پردیش کے مسافروں کو خصوصی راحت مل رہی ہے۔ اسی طرح پرواز کی منسوخی کے سبب دہلی اور ممبئی کے درمیان سفر انتہائی مشکل ہو گیا تھا۔ اس سے نمٹنے کے لیے مغربی ریلوے نے 4 اہم ٹرینوں میں 3اے سی اور 2اے سی کوچز شامل کیے ہیں۔ ریلوے کے اس قدم سے اس مصروف روٹ پر ہزاروں مسافروں کی پریشانیوں میں کافی حد تک کمی آ گئی ہے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو