نئی دہلی: متنازع کامیڈی شو ’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ میں معذور افراد کا مذاق اڑانے کے معاملے میں سپریم کورٹ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کامیڈین سمے رینا سمیت شو میں شریک دیگر کامیڈینز اور مہمانوں پر تین، تین لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سمے رینا نے عدالتِ عظمیٰ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور اس کے سامنے غلط بیانات پیش کیے، جس پر سخت کارروائی ناگزیر ہوگئی۔ سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اگر دو ہفتوں کے اندر جرمانے کی رقم جمع نہ کرائی گئی تو متعلقہ افراد کے خلاف مزید سخت کارروائی کی جائے گی۔ عدالت نے سمے رینا اور دیگر کامیڈینز سے یہ بھی استفسار کیا کہ اس واقعے کے بعد انہوں نے اپنے رویے میں بہتری لانے کے لیے کیا اقدامات کیے ہیں۔ سماعت کے دوران کیور ایس ایم اے فاؤنڈیشن کی جانب سے پیش ہونے والی سینئر وکیل اپراجیتا سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ سمے رینا نے پہلے یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ معذور افراد کے لیے کچھ پروگرام منعقد کریں گے، تاہم سپریم کورٹ کی ہدایت کے باوجود انہوں نے فاؤنڈیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ فاؤنڈیشن کے وکلاء نے یہ بھی کہا کہ سمے رینا نے اب تک اس معاملے پر عوامی طور پر کوئی معافی نہیں مانگی۔ کیور ایس ایم اے فاؤنڈیشن کے مطابق سمے رینا نے ’’دیٹ کامیڈی کلب‘‘ میں اپنے اسٹینڈ اپ شو کے دوران اسپائنل مسکیولر ایٹروفی میں مبتلا ایک نابینا نومولود بچے کا مذاق اڑایا تھا، جس کے علاج کے لیے تقریباً 16 کروڑ روپے مالیت کے انجیکشن کی ضرورت تھی۔ الزام ہے کہ انہوں نے خیراتی مہم کا حوالہ دیتے ہوئے نہ صرف بچے کی بیماری بلکہ اس کے علاج اور مستقبل کو بھی طنز و مزاح کا موضوع بنایا، جس سے مریض اور ان کے اہلِ خانہ کے جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی۔ سپریم کورٹ نے اس معاملے پر سخت تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اظہارِ رائے یا مزاح کے نام پر معذور یا شدید بیمار افراد کی تضحیک کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں ہے۔ عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ عدالتی کارروائی کے دوران غلط بیانی کرنا اور عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش ایک سنگین معاملہ ہے، جس پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز

کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود