National

انڈیا پر مزید ٹیرف بڑھانا بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ

انڈیا پر مزید ٹیرف بڑھانا بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ

انڈیا کی طرف سے روسی تیل کی درآمدات پر امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ مودی کو ’معلوم تھا کہ میں خوش نہیں ہوں۔‘ ایئر فورس ون پر سفر کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ ’وہ مجھے خوش کرنا چاہتے تھے۔ پی ایم مودی بہت اچھے آدمی ہیں۔ وہ اچھے آدمی ہیں۔ وہ جانتے تھے کہ میں خوش نہیں ہوں۔ مجھے خوش کرنا ضروری تھا۔ ’وہ تجارت کرتے ہیں اور ہم ان پر بہت جلد محصولات بڑھا سکتے ہیں۔‘ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انڈیا پر مزید ٹیرف بڑھانا ’بہت بُرا ہوگا۔‘ خیال رہے کہ امریکہ نے روسی تیل خریدنے کے معاملے پر انڈیا پر بعض دیگر ممالک کی نسبت زیادہ ٹیرف عائد کر رکھا ہے۔ امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم، جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ایئر فورس ون پر موجود تھے، نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے انڈیا پر 25 فیصد ٹیرف اس لیے لگایا ہے کیونکہ وہ روس سے تیل خریدتا ہے۔ گراہم نے کہا کہ ’تقریباً ایک ماہ پہلے میں انڈین سفیر کے گھر پر تھا اور وہ بار بار کہہ رہے تھے کہ انڈیا اب روس سے کم تیل خرید رہا ہے۔ وہ چاہتے تھے کہ صدر ٹرمپ ٹیرف کم کریں۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’مجھے یقین ہے کہ ٹرمپ کے انڈیا کے ساتھ رویے کی وجہ سے آج انڈیا روس سے بہت کم تیل خرید رہا ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments