سری نگر،23 فروری:انڈیا بلاک کی قیادت سے متعلق جاری بحث کے درمیان، جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے پیر کو واضح الفاظ میں کانگریس رہنما راہل گاندھی کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بطور قائدِ حزبِ اختلاف اپنے تمام فرائض بھرپور طریقے سے انجام دیے ہیں اور مسلسل بھارتیہ جنتاپارٹی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہے ۔ گلمرگ میں منعقدہ کھیلو انڈیا ونٹر گیمز کی افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے جو دعوے میڈیا میں گھوم رہے ہیں، وہ بے بنیاد ہیں کیونکہ انڈیا بلاک کی کسی بھی میٹنگ میں ایسا کوئی موضوع زیرِ بحث ہی نہیں آیا۔ عبداللہ سے سوال کیا گیا کہ کیا اتحاد کے کچھ حلقے ممتا بینرجی کو اتحاد کی سربراہی کے لیے آگے بڑھا رہے ہیں؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ایسی کوئی بات نہ کسی اجلاس میں ہوئی ہے اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی باضابطہ تجویز سامنے آئی ہے ۔ انہوں نے کہا، 'مجھے نہیں معلوم یہ سب کہاں سے آرہا ہے ۔' کانگریس کے سینئر رہنما منی شنکر آئر کے اس بیان پر کہ قیادت کی ذمہ داری علاقائی جماعتوں کے سپرد کی جانی چاہیے ، عبداللہ نے کہا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے ، جس کا اظہار کرنا ان کا حق ہے ۔ تاہم انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ قیادت سے متعلق فیصلہ صرف اور صرف انڈیا بلاک کے اجتماعی اتفاق سے ہی ہوگا۔ راہل گاندھی کی کارکردگی پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے عبداللہ نے کہا کہ اگر کوئی بتا سکتا ہے کہ گاندھی نے اپنی ذمہ داری میں کیا کمی چھوڑی ہے تو سامنے آئے ۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی ہر محاذ پر حکومت اور بی جے پی کو للکارتے رہے ہیں، پارلیمنٹ سے لے کر عوامی میدان تک ہر جگہ انہوں نے حزبِ اختلاف کی ذمہ داری بخوبی نبھائی ہے ۔ انہوں نے کہا، 'یہی تو اپوزیشن لیڈر کا کام ہے ، حکومت کو جواب دہ بنانا۔ آپ راہل گاندھی سے مزید کیا چاہتے ہیں؟' عبداللہ نے یہ بھی کہا کہ اگرچہ سیاسی جماعتوں کو کبھی انتخابی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، لیکن اس سے اس کردار کی اہمیت کم نہیں ہوتی، جو حزبِ اختلاف کا اتحاد ملک میں جمہوری توازن برقرار رکھنے کے لیے ادا کرتا ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جب بھی انڈیا بلاک قیادت کے معاملے پر غور کرے گا، وہ اجتماعی فیصلہ ہوگا اور اس وقت تک اس بارے میں کوئی بحث غیر ضروری اور قبل از وقت ہے ۔
Source: UNI NEWS
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے
جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو