انڈیا کے سیکریٹری تجارت راجیش اگروال نے کہا ہے کہ انڈیا امریکہ اور یورپی یونین کے ساتھ بڑے تجارتی معاہدوں پر دستخط کے بہت قریب ہے اور اس سمت میں تیزی سے پیش رفت ہو رہی ہے۔ این ڈی ٹی وی کے مطابق راجیش اگروال نے جمعرات کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ مذاکرات ایسے وقت میں جاری ہیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انڈیا سے امریکہ آنے والی اشیا پر بھاری محصولات عائد کیے گئے ہیں۔ تاہم انڈیا اور امریکہ کے درمیان مجوزہ دوطرفہ تجارتی معاہدے (بی ٹی اے) کے حوالے سے سیکریٹری تجارت نے کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’مذاکرات جاری ہیں اور دونوں ممالک کی ٹیمیں زیرالتوا امور پر ورچوئل طور پر بات چیت کر رہی ہیں۔ تاہم ہم کسی حتمی ڈیڈ لائن کا اعلان نہیں کر سکتے۔ معاہدہ تقریباً طے پا چکا ہے اور جب دونوں فریق تیار ہوں گے اور مناسب وقت سمجھیں گے تو اس کا اعلان کیا جائے گا۔‘ یورپی یونین کے ساتھ مذاکرات کی نوعیت قدرے مختلف ہے کیونکہ یہ محض دوطرفہ نہیں بلکہ آزاد تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے) ہے۔ راجیش اگروال کے مطابق انڈیا-ای یو ایف ٹی اے کے 24 میں سے کم از کم 20 ابواب کو حتمی شکل دی جا چکی ہے اور دونوں فریق روزانہ کی بنیاد پر ورچوئل طور پر رابطے میں ہیں۔ انڈیا-یورپی یونین سربراہی اجلاس 27 جنوری کو منعقد ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’کچھ معاملات پر اب بھی بات چیت جاری ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے رہنماؤں کی ملاقات سے قبل طے شدہ وقت کے اندر معاہدہ مکمل ہو جائے۔ دو روز قبل احمد آباد میں خارجہ سیکریٹری نے بھی اس حوالے سے بات کی تھی۔ ہمیں امید ہے کہ مذاکرات مکمل کر کے معاہدہ تیار کر لیا جائے گا۔ ‘ خیال رہے کہ امریکی حکام کی ایک ٹیم، جس کی قیادت انڈیا میں امریکی سفیر سرجیو گور اور نائب امریکی تجارتی نمائندے رک سوئٹزر کر رہے تھے، نے 10 دسمبر کو پیوش گوئل اور اگلے روز راجیش اگروال سے ملاقات کی تاکہ مذاکرات کو آگے بڑھایا جا سکے۔
Source: social media
بریلی میں جُمعہ کی نماز کے بعد ہنگامہ، ’آئی لو محمد‘ پوسٹر تنازع پر پولیس کا لاٹھی چارج، حالات کشیدہ
وقف قانون پر سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ، کچھ دفعات پر لگائی روک
بھارت میں آج لگے گا چاند گرہن، اتنے بجے شروع ہوگا “سوتک” کال
سی پی رادھاکرشنن نائب صدر جمہوریہ منتخب قرار دیے گئے
آنکھ کھلتے ہی مہنگائی کا دھچکا، تیل کمپنیوں نے گیس سلنڈر کی قیمتیں بڑھا دیں
جی ایس ٹی میں اب 5 فیصد اور 18 فیصد کے دو سلیب، 22 ستمبر سے لاگو ہوں گے

جی ایس ٹی ریٹ کم ہونے سے کیا ہوا سستا اور کیا ہوا مہنگا
حضرت بل درگاہ میں قومی نشان کی بے حرمتی کسی طور برداشت نہیں کی جا سکتی: کرن رجیجو