National

انڈیا امریکہ سے وینزویلا کا تیل خریدے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

انڈیا امریکہ سے وینزویلا کا تیل خریدے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

آمریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انڈیا کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت انڈیا امریکہ سے وینزویلا کا تیل خریدے گا۔ یاد رہے کہ وینزویلا کے سابق صدر نکولس مادورو کی معزولی اور انھیں امریکہ کی جانب سے گرفتار کیے جانے کے بعد امریکہ وینزویلا کی تیل کی صنعت پر اپنا کنٹرول بنانے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔ سنیچر کے روز ایئر فورس ون پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وینزویلا اب امریکہ کو بھاری مقدار میں تیل فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ صحافی کی جانب سے سوال پر کہ کیا چین وینزویلا کو تیل کے لیے ادا کی گئی رقم واپس لے پائے گا ٹرمپ کا کہنا تھا، ’مجھے اس بارے میں علم نہیں، لیکن میں آپ کو بتاتا چلوں کہ اگر چین آنا چاہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے اور ہمارا تیل پر بہت اچھا سودا ہو سکتا ہے۔ ہم چین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘ ٹرمپ نے مزید کہا، ’ہم پہلے ہی ایک معاہدہ کر چکے ہیں۔۔۔ انڈیا آرہا ہے اور وہ ایران سے خریدنے کے بجائے وینزویلا سے تیل خریدے گا۔ ہم پہلے ہی یہ معاہدہ کر چکے ہیں۔‘ ٹرمپ نے کہا کہ ’چین کا بھی وینزویلا کا تیل خریدنے کا خیرمقدم ہے، وہ آکر تیل خرید سکتے ہیں۔‘ ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے پر انڈیا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس ڈونلڈ ٹرمپ نے روس سے تیل خریدنے پر انڈیا پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا تھا۔ دریں اثنا اپوزیشن جماعت کانگریس نے ٹرمپ کے اس دعوے پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ کانگریس کے لیڈر جے رام رمیش نے ایکس پر جاری ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ، ’انھوں نے (ٹرمپ) ہمیں بتایا کہ آپریشن سندور روک دیا گیا ہے۔ انھوں نے ہمیں بتایا کہ انڈیا نے روسی تیل خریدنا بند کر دیا ہے۔ اور اب یہ (انڈیا وینزویلا سے تیل خریدے گا)‘۔ ’صدر ٹرمپ ہمیں مسلسل اس بارے میں معلومات دے رہے ہیں کہ ہماری اپنی حکومت نے کیا کیا ہے یا کرنے والی ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments