انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو ہیں، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کا پہلا میچ کراچی میں آج پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستانی صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مدمقابل ہوں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق صدر آصف علی زرداری افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان ایئر فورس شیر دل شو کا شاندار فضائی مظاہرہ کرے گی۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت قذافی سٹیڈیم میں اہم اجلاس ہوا جس میں چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کی تیاریوں اور انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ ٹیم سے توقعات رکھنی چاہئیں، ہمارے پاس اچھے کھلاڑی ہیں، جو کمی ہے وہ بھی دور ہو جائے گی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی ملنا خوشی کی بات ہے، خوشی ہوتی ہے جب ٹیم کی مشترکہ کوشش سے میچ میں کامیاب ہو۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم چیمپئنز ٹرافی کو انجوائے کرے، 29 سال بعد پاکستان آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے، اس طویل عرصے میں پاکستان کو کامیابیاں بھی ملی ہیں۔ نیوزی لینڈ کے وکٹ کیپر بیٹر ٹام لیتھم نے کہا کہ پاکستان سے چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں اچھا مقابلہ ہوگا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ چیمپئنز ٹرافی کے ابتدائی میچ کےلیے تیار وکٹ تین ملکی سیریز کے فائنل سے کچھ مختلف ہے۔
Source: social media
ویرات کوہلی کا چیمپیئنزٹرافی کے فائنل میں منفرد ریکارڈ
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
روہت شرما نے ریٹائرمنٹ سے متعلق بتادیا
چیمپئنز ٹرافی ٹیم آف دا ٹورنامنٹ کا اعلان، صرف تین ٹیموں کے کھلاڑی شامل
چیمپئنزٹرافی اختتامی تقریب میں میزبان پاکستان کا نہ ہونا سمجھ سے باہر ہے، شعیب اختر
چیمپئنزٹرافی فتح کیساتھ ہی کوہلی بھاگتے ہوئے اسٹینڈ میں موجود اہلیہ انوشکا کے پاس گئے
چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
’’دل تو بچہ ہے جی‘‘ چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر لیجنڈ سنیل گواسکر بھی جھوم اٹھے، وائرل ویڈیو
مہینے میں 2 بار بیٹے سے ملنے دبئی ضرور جاتا ہوں، شعیب ملک
پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، کیوی ٹیم میں اہم تبدیلیاں، مائیکل بریسویل کپتان مقرر
انگلش کرکٹر ہیری بروک آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے، وجہ بھی بتا دی