نئی دہلی: آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کو افسوس ہے کہ بعض ٹی وی چینلوں کی طرف سے یہ بے بنیاد خبر پھیلائی جارہی ہے کہ بورڈ کے ایک معزز سکریٹری مولانا محمد عمرین محفوظ رحمانی صاحب نے بہار کے وزیر اعلی شری نتیش کمار کو دھمکی دی ہے۔آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان ڈاکٹر سید قاسم رسول الیاس نے ایک وضاحتی بیان میں کہا کہ ہم یہ واضح کردینا ضروری سمجھتے ہیں کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ انتخابی سیاست سے دور رہتا ہے۔ وہ نہ کسی سیاسی پارٹی کی تائید کرتا ہے اور نہ کسی کی مخالفت۔ اس نے ہمیشہ خود کو انتخابی سیاست سے دور ہی رکھا ہے۔ البتہ بورڈ یہ ضرور چاہتا ہے ملک کے اقتدار پر وہ پارٹی یا پارٹیاں ہی فائز ہوں جو ملک کے آئین کی پاسدار ہوں اور جو سیکولرازم و حقیقی جمہوریت پر یقین رکھتی ہوں۔ جو اپنے انتخابی فائدہ کے لئے نفرت و بغض و عناد کی بنیاد پر سماج کو بانٹنے اور تقسیم کرنے پر یقین نہ رکھتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ پچھلے دنوں بورڈ کے ایک ذمہ دار نے دہلی کے ایک اجلاس میں اپنی تقریر میں شری نتیش کمار جی کے بارے میں جو کہا اس کو بعض میڈیا چینلز نے توڑ مروڑ کر اور غلط انداز میں پیش کیا۔ نتیش جی کا ماضی میں اقلیتوں کے تئیں جو مشفقانہ رویہ رہا ہے اس کے تحت بورڈ کو پوری امید ہے کہ وہ اور ان کی پارٹی وقف بل پر مسلمانوں کی جائز شکایات کا ضرور خیال رکھیں گی کیونکہ یہ بل واضح طور پر مسلمانوں کو نقصان پہنچانے اور وقف املاک کو ہڑپنے کے لئے لایا گیا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ نتیش کمار جی اور شری چندرا بابو نائیڈو اس بل کی مخالفت کرکے اپنی اقلیتی دوستی، سیکولرازم اور دستور کی پاسداری کا بھرپور لحاظ رکھیں گے۔
Source: Social Media
عدالت نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان کی رہائی کا دیا حکم
ایک دن میں ہوگا پی سی ایس امتحان
انمول نامی 1500 کلو وزنی بھینس کی قیمت 76 کروڑ روپے سے بھی زیادہ
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
سمراوتا میں ہنگامہ آرائی، آزاد امیدوار نریش مینا فرار
ایکناتھ شنڈے، اجیت پوار،ملنددیورا ممبئی کو غداروں کااڈہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں:ریونت ریڈی
کینیڈا سے خالصتانی دہشت گرد ارش دلّا کی حوالگی کی درخواست کرے گا ہندستان
اورنگ آباد کا نام بدل کر چھترپتی سمبھاجی نگر رکھنے کا خواب ہم نے پورا کیا: وزیر اعظم مودی
مسجد تنازعہ: ہندو تنظیمیں 19 نومبر کو پھر سڑکوں پر اتریں گی
فارچیون لسٹ میں مکیش امبانی دنیا کے 100 طاقتور صنعت کاروں کی شامل