National

انتخاب میں بی جے پی نے بے ایمانی کی، سینکڑوں ویڈیوز اور شکایتوں کے بنڈل میرے پاس موجود: اکھلیش یادو

انتخاب میں بی جے پی نے بے ایمانی کی، سینکڑوں ویڈیوز اور شکایتوں کے بنڈل میرے پاس موجود: اکھلیش یادو

سماجوادی پارٹی چیف اور سابق وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو نے بدھ کے روز بی جے پی پر اسمبلی انتخابات، خصوصاً مغربی بنگال میں بے ضابطگی کا سنگین الزام عائد کیا۔ انھوں نے کہا کہ انڈیا بلاک لوک سبھا انتخاب میں آخری وقت تک مضبوطی سے کھڑا رہا اور جیت حاصل کی، لیکن اقلیت کی حکومت بننے کے بعد بھی اپوزیشن پارٹیوں کے ساتھ بے ایمانی کی گئی۔ اکھلیش یادو نے چنڈی گڑھ اور کندرکی سمیت مختلف مقامات پر ہوئی مبینہ بے ضابطگی معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے بی جے پی پر ’10 نمبری ماڈل‘ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا۔ اکھلیش یادو نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی انتخابی عمل میں دھاندلی کر اقتدار بنائے رکھنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ’ملٹی لیئر الیکشن مافیا‘ کا کھیل کندرکی اور رامپور کے ضمنی انتخاب میں سبھی دیکھ چکے ہیں۔ انھوں نے تلخ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ’ملٹی لیئر الیکشن مافیا‘ والا کھیل کھیلتے ہوئے ووٹوں کی ڈکیتی کی ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی نے ووٹوں کی شرمناک لوٹ کی ہے۔ پولیس انتظامیہ کا ناجائز استعمال کرنے میں اس نے کوئی جھجک نہیں دکھائی۔ اکھلیش یادو نے بی جے پی کو ہدف تنقید بنانے کے ساتھ ساتھ کہا کہ اس فرقہ پرست پارٹی کے پاس اتر پردیش میں ’پی ڈی اے‘ کی کاٹ موجود نہیں ہے۔ وہ واضح لفظوں میں کہتے ہیں کہ ’’پی ڈی اے کا ووٹ سب سے زیادہ ہے، اس لیے بی جے پی بوکھلائی ہوئی ہے۔‘‘ اس سے قبل انھوں نے سماجوادی پارٹی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2027 کے اسمبلی انتخاب میں جمہوریت اور آئین دونوں کو بچانے کی بڑی لڑائی لڑی جائے گی۔ اس انتخاب میں سماجوادی پارٹی نصف آبادی کو نمائندگی دینے کے تئیں پرعزم ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments