راولپنڈی: عمران خان کی اہلیہ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔ بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور اپنے خلاف درج مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت کے موقع پر بشریٰ بی بی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی کرسی پر بیٹھے ہوئے منصفوں کی جانب سے 9 ماہ سے ناانصافی ہو رہی ہے۔ پورے پاکستان میں بانی پی ٹی آئی اور مجھے ناانصافی سے سزا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انصاف تو ہے ہی نہیں ،میں انصاف کے لیے نہیں آئی۔ بشریٰ بی بی کمرہ عدالت میں رو پڑیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا کمبل و دیگر سامان گاڑی میں ہے، جب آپ کہیں گے میں جیل جانے کو تیار ہوں۔ ہمارے وکلا سمیت تمام وکلا صرف وقت ضائع کرتے ہیں۔ بشریٰ بی بی نے کہا کہ جو اندر انسان بیٹھا ہے کیا وہ انسان نہیں ہے، کسی جج کو نظر نہیں آتا۔ میں اب اس عدالت میں نہیں آؤں گی۔ یہاں صرف ناانصافیاں ہوتی ہیں۔
Source: Social Media
فرانسیسی خاتون اول نے پھر صدر میکرون کا ہاتھ نہیں تھاما
یمنی ساحل کے قریب حوثیوں کا تجارتی جہاز پر شدید حملہ
’مناسب وقت‘ پر ایران پر عائد پابندیاں ہٹانا چاہوں گا: ڈونلڈ ٹرمپ
طالبان کی اقوامِ متحدہ کی افغانستان سے متعلق قرارداد پر جزوی تنقید: ’زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا‘
اسرائیلی وزیراعظم کی ڈونلڈ ٹرمپ سے 2 روز میں دوسری ملاقات
ملائیشین وزیراعظم نے امریکی و مغربی رویے کو منافقانہ قرار دیدیا
صدر ٹرمپ کا تانبے پر بھاری ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ
’قید میں زندگی کیسی ہوتی ہے،‘ یرغمال بنائے گئے اسرائیلی کی یادداشتیں امریکہ میں
عالمی فوجداری عدالت سے رہنماؤں کے وارنٹ مسترد، وارنٹ احمقانہ ہیں: ترجمان طالبان
سعودی کابینہ نے غیرملکیوں کو جائیداد کی ملکیت دینے کے قانون کی منظوری دے دی
سعودی ولی عہد سے جدہ میں ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات
فرانسیسی صدر کے دورۂ برطانیہ پر کیٹ مڈلٹن خصوصی توجہ کا مرکز کیوں؟
ٹرمپ انتظامیہ کو ملازمین کی چھانٹیوں کی اجازت مل گئی
امریکا، ایئرپورٹ پر جوتے اتارکر سیکیورٹی اسکریننگ سے گزرنے کی پالیسی ختم