بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما تقریباً 7 برس بعد فلمی دنیا میں لوٹنے کو تیار ہیں، تاہم اس بار وہ سینما اسکرین پر نہیں بلکہ آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس پر دکھائی دیں گی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، جس میں انوشکا شرما شامل ہیں۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ جلد ہی نیٹ فلکس کی جانب سے فلم کو منظوری مل جائے گی۔ واضح رہے کہ فلم کی عکسبندی 2022 میں مکمل ہوچکی تھی لیکن پروڈکشن کمپنی اور نیٹ فلکس کے درمیان اختلافات کی وجہ سے فلم کی ریلیز روک دی گئی تھی۔ تاہم اب بھارتی ویمن کرکٹ ٹیم کی ورلڈ کپ میں کامیابی کے بعد امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ پروڈکشن کمپنی، نیٹ فلکس کو ایک بار پھر فلم کی ریلیز کے لیے آمادہ کرلے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم پروڈیوسرز نے نیٹ فلکس انڈیا کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا ہے۔ فلم ’چکڑا ایکسپریس‘ خواتین کے کرکٹ کیریئر کی کہانی ہے، جو سابق کپتان جھلن گوسوامی کی زندگی پر مبنی ہے، جو 2002 سے 2022 تک بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ رہیں۔ واضح رہے کہ انوشکا شرما کی آخری فلم 2018 میں ریلیز ہونے والی ’زیرو‘ تھی، جس میں شاہ رخ خان بھی شامل تھے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد