Entertainment

انوراگ کشیپ نے فلم پروموشنز کو فضول خرچی، دکھاوا کہہ دیا

انوراگ کشیپ نے فلم پروموشنز کو فضول خرچی، دکھاوا کہہ دیا

فلمساز انوراگ کشیپ نے بالی ووڈ میں فلم پروموشنز کو فضول خرچی اور دکھاوے سے تعبیر کیا ہے۔ 53 سالہ انوراگ کشیپ نے کہا ہے کہ فلموں کی کامیاب کا دار و مدار اب دلچسپ کہانی، بہترین اداکاری یا عوامی رائے پر نہیں بلکہ اس پر ہے کہ کس نے کتنا زیادہ شور مچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کو اس معاملے پر ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی طرح پروموشن کے اخراجات کی حد مقرر کرنی چاہیے تاکہ چھوٹی فلمیں بڑے بجٹ کی فلموں کے شور میں دب نہ جائیں۔ فلمساز نے مزید کہا کہ اچھی فلم اپنی پہچان خود بناتی ہے، اسے پروموشن کی ضرورت نہیں ہوتی ہے، ڈیمن سلیئر اور ایف 1 اس کی شاندار مثال ہیں، کیا بریڈپٹ بھارت آیا؟ انہوں نے بھارت میں فلم کو پروموٹ نہیں کیا مگر کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے بالی ووڈ میں مقابلے، حسد اور خود کو بڑا ثابت کرنے کی دوڑ پر تنقید کی اور کہا کہ لوگ دوسرے کی کامیابی پر خوش ہونے کے بجائے جلتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments