بالی ووڈ فلم ساز اور اداکار انوراگ کشیپ نے آئندہ آنیوالی مسلمان مخالف فلم دی کیرالہ اسٹوری 2 کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے پروپیگنڈا قرار دے دیا اور الزام لگایا کہ فلم ساز منافع کو کہانی اور مواد پر ترجیح دے رہے ہیں۔ یہ سیکیوئل، جو تقریباً تین سال بعد ریلیز ہو رہا ہے، ایک بار پھر تنازع کو جنم دے دیا ہے۔ اس فلم کو ویپول امرت لال شاہ نے پروڈیوس اور کماکھیا نارائن سنگھ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ انوراگ کشیپ نے کوچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اس فلم کا مقصد دیکھنے والوں کو تقسیم کرنا ہے، اسکی کوئی بامعنی کہانی نہیں۔ انہوں نے ایک متنازع منظر کا حوالہ بھی دیا جس میں ایک خاتون کو زبردستی گوشت کھلاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ انوراگ کشیپ نے کہا کہ یہ سب بکواس ہے۔ کوئی اس طرح گوشت نہیں کھلاتا، نہ ہی کوئی کھچڑی اس طرح پیش کرتا ہے۔ فلم کا مقصد صرف پیسہ کمانا ہے۔ فلم ساز لالچی ہے۔ دوسری جانب ماہر حیاتیات سری دیو نمبودری نے کیرالہ ہائی کورٹ میں فلم کی ریلیز کو چیلنج کرنے کے لیے درخواست دائر کی ہے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟
رانیا راؤ پر سونے کی اسمگلنگ کے کیس میں 102 کروڑ روپے جرمانہ عائد

بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود
فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں