Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Bengal

بابری مسجد کی تعمیر کے آغاز پر قومی شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان

Admin
By Admin
Nov 02, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

بابری مسجد کی تعمیر کے آغاز پر قومی شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان
بابری مسجد کی تعمیر کے آغاز پر قومی شاہراہ بلاک کرنے کا اعلان — November 02, 2026
کولکتہ : اے جے یو پی کے سربراہ ہمایوں کبیر نے پیر کے دن بابری مسجد مسئلہ پر پھر وارننگ دی۔ انہوں نے کہاکہ 6دسمبر کو قومی شاہراہ نمبر34 بلاک کردی جائے گی۔

مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد میں 6دسمبر کو اس مسجد کی تعمیر شروع ہونے والی ہے۔ میڈیا سے بات چیت میں ہمایوں کبیر نے انتظامیہ کو کھلے عام للکارا کے وہ مجوزہ بلاکیڈ روک کر دکھائے۔

ترنمول کانگریس نے بیلڈانگہ میں مسجد کے احاطہ میں آمدنی اور خرچ کھاتے کی تفصیل بتانے کے لیے طلب کردہ میٹنگ میں یہ بات کہی۔ ہمایوں کبیر نے کہاکہ ریجی نگر اور برہم پور کے بیچ 30کیلو میٹر کی سڑک 6دسمبر کو ان کے کنٹرول میں رہے گی۔

انہوں نے کہاکہ بابری مسجد کی تعمیر شروع ہونے کے دن ہم قومی شاہراہ بلاک کردیں گے۔ اڈمنسٹریشن کے پاس طاقت ہے تو وہ روک کر دکھائے۔ ہمایوں کبیر نے تاہم کہاکہ ان کے حامی نظم و ضبط کی خلاف ورزی نہیں کریں گے۔

کولکتہ : اے جے یو پی کے سربراہ ہمایوں کبیر نے پیر کے دن بابری مسجد مسئلہ پر پھر وارننگ دی۔ انہوں نے کہاکہ 6دسمبر کو قومی شاہراہ نمبر34 بلاک کردی جائے گی۔...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn