National

انکت شرما قتل کیس: 6 سال بعد انصاف کی دستک، طاہر حسین سمیت پانچوں ملزمان پر جرم ثابت، سزا کا انتظار!

انکت شرما قتل کیس: 6 سال بعد انصاف کی دستک، طاہر حسین سمیت پانچوں ملزمان پر جرم ثابت، سزا کا انتظار!

نئی دہلی: دہلی میں انٹلی جنس بیورو(آئی بی) افسرانکت شرما قتل سانحہ میں کڑکڑڈوما کورٹ نے پیرکے روزبڑا فیصلہ سنایا ہے۔ عدالت نے عام آدمی پارٹی کے سابق کونسلراورآل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) لیڈرطاہرحسین کوقصوروارقراردیا ہے۔ طاہرحسین کے ساتھ ناظم، جاوید، قاسم اورانس کوبھی قصوروارقراردیا گیا ہے۔ کڑکڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشنس جج پروین سنگھ نے یہ حکم سنایا ہے۔ سال 2020 میں فسادات کے دوران انکت شرما کا قتل کردیا گیا تھا۔ اس معاملے میں کل 11 ملزمین ٹرائل کا سامنا کررہے تھے، جن میں سے 6 ملزمین کوعدالت نے بری کردیا۔ عدالت نے سبھی ملزمین پرآئی پی سی کی دفعہ 302, 365, 188, 153 اے، 147, 148 اور149 کے تحت قصوروارقراردیا۔ حالانکہ مجرمانہ سازش کرنے (120 بی) کے الزام سے 6 ملزمین کو بری کیا ہے۔ بری ہونے والوں میں شعیب عالم (طاہرحسین کا بھائی) گلفام، سمیرخان، حسین عرف ملّاجی، فیروزاورمنتظم عرف موسیٰ شامل ہیں۔ وہیں سزا پربحث کی تاریخ ابھی عدالت نے طے نہیں کی ہے۔ منگل (14 جولائی) کوتحریری حکم آنے کے بعد عدالت جرح کی تاریخ طے کرے گی۔ کڑکڑڈوما کورٹ کے اس فیصلے کوسال 2020 کے دہلی فسادات سے متعلق اہم معاملوں میں سے ایک مانا جا رہا ہے۔ اب عدالت قصوروارٹھہرائے گئے ملزمین کی سزا پرسماعت کرے گی، جس کے بعد آگے کا قانونی عمل طے ہوگا۔ عدالت نے حالانکہ مجرمانہ سازش کے الزام سے بری کیا ہے۔ آپ کوبتا دیں کہ آئی بی افسرانکت شرما کا قتل فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے فسادات کے دوران ہوا تھا۔ ان کی لاش ایک نالے سے برآمد کی گئی تھی۔ اس معاملے میں سابق ایم سی ڈی کونسلرطاہرحسین اور10 دیگرملزم ہیں۔ انکت شرما کے والد کی شکایت پردیال پورپولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔ اس معاملے میں پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ 109, 114, 147, 148, 149, 436, 153 اے، 365, 302, 201, 120بی، 34 کے تحت چارج شیٹ داخل کی ہے۔ مجرمانہ سازش، ہنگامہ آرائی اورقتل کی کوشش کی دفعات لگائی گئیں۔ دہلی پولیس کی تحقیقات میں کئی افراد کوملزم نامزد کیا گیا، جن میں ایم سی ڈی کے سابق کونسلرطاہرحسین بھی شامل ہیں۔ پولیس نے اس کیس میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی مختلف دفعات کے تحت چارج شیٹ داخل کی، جس میں قتل، مجرمانہ سازش، فسادات، قتل کی کوشش، ثبوت کوتباہ کرنے اوردیگرسنگین الزامات شامل ہیں۔ تفتیشی ایجنسی نے الزام لگایا کہ ملزمان فسادات کے دوران منصوبہ بندی اورتشدد کوانجام دینے میں ملوث تھے۔ عدالت میں کافی دیرسے سماعت جاری تھی۔ استغاثہ نے گواہوں، دستاویزات اوردیگرشواہد کی بنیاد پرملزم کے خلاف اپنے دلائل پیش کئے جبکہ دفاع نے الزامات کومسترد کردیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments