ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے بڑے بیٹے میڈوکس نے اپنے نام سے والد کا خاندانی نام ’پِٹ‘ ہٹانے کے لیے قانونی درخواست دائر کر دی۔ عدالتی دستاویزات کے مطابق 24 سالہ میڈوکس شیوان جولی پٹ نے اپنا نام تبدیل کر کے ’میڈوکس شیوان جولی‘ رکھنے کی درخواست دائر کی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میڈوکس اس سے قبل بھی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں ’پٹ‘ کا نام استعمال کرنا چھوڑ چکے ہیں، انہوں نے اپنی والدہ کی فلم ’کوٹیور‘ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کام کرتے ہوئے کریڈٹس میں بھی صرف ’جولی‘ استعمال کیا تھا۔ واضح رہے کہ میڈوکس انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے 6 بچوں میں سب سے بڑے بیٹے ہیں، اس سے قبل میڈوکس کی بہنوں زہارا، ویوین اور شائلو بھی مختلف مواقع پر ’پٹ‘ کا نام استعمال کرنا چھوڑ چکی ہیں جبکہ شائلو نے 2024ء میں قانونی طور پر اپنا نام تبدیل کروا لیا تھا۔ یہ پیش رفت انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان طویل عرصے سے جاری قانونی تنازعات کے پسِ منظر میں سامنے آئی ہے تاہم خاندان میں نام کی تبدیلی کوئی نئی بات نہیں۔ خود انجلینا جولی نے بھی اپنے والد جون وائٹ کا خاندانی نام اپنے کیریئر کے آغاز میں اپنے نام سے حذف کر دیا تھا۔ انجلینا جولی نے حال ہی میں ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ میرے بچے شہرت اور شوبز کی چکاچوند میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتے۔
Source: social media
دوران حج ایسا کیا ہوا تھا کہ محمد رفیع نے گلوکاری چھوڑ دی؟ بیٹے نے بتادیا
شاہ رخ اور سلمان کو بڑا اسٹار اور ان کے مقابلے میں خود ویٹر سمجھتا ہوں، عامر خان
راجپال یادیو معصوم اور بےگناہ ہیں، ایک جال میں پھنس گئے تھے، پریا درشن
میرے خاندان نے کبھی بھی بیف نہیں کھایا، سلیم خان
’ادے پورفائلز‘ کے بعد لوجہاد، مبینہ اسلامی دہشت گردی اور مذہب تبدیلی پر مبنی امت جانی کی نئی فلم ’عائشہ‘ کا پوسٹر ریلیز
کیکو شاردا نے کرشنا ابھیشیک سے بحث کے بعد کپل شرما شو چھوڑ دیا؟

فلم دنگل کی اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح، تصاویر شیئر کردیں
بغیر شور شرابہ کے دھرمیندر کی آخری رسومات ادا، صرف اہل خانہ اور بالی ووڈ ہستیاں رہیں موجود