ممبئی 06 دسمبر: انگلینڈ نے ڈینیل وائٹ کی 75 رن اور نٹالی سیور برنٹ کی 77 رن کی نصف سنچریوں کے بعد سوفی ایکلیسسٹون کی 15 رن دیکر تین وکٹ مہلک گیندبازی کی بدولت انگلینڈ نے آج پہلے ویمنز ٹی 20 مقابلے میں ہندستان کی 38 شکست دے دے دی۔ اس کے ساتھ ہی اس نے تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ 198 رن کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم کو پہلا جھٹکا تیسرے اوور میں اسمرتی مندھانا کی صورت میں لگا جو چھ رن بنا کر سیور کی گیند پر بولڈ ہو گئیں۔ جمائمہ روڈریگز چار رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ کپتان ہرمن پریت کور 11ویں اوور میں 26 رن بنا کر ایکلسٹن کی گیند پر بولڈ ہو گئیں۔ ریچا گھوش پانچویں وکٹ کے طور پر 21 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں، انہیں گلین نے کیپسی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ 17ویں اوور کی دوسری گیند پر اوپنر شیفالی ورما 42 گیندوں میں 52 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ انہوں نے اپنی اننگز میں نو چوکے لگائے۔ ایکلسٹن نے انہیں گلین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کنیکا آہوجا نے 15 رنز بنائے۔ پوجا وستراکر 11 رن بناکر اور دیپتی شرما تین رن بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندوستانی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر صرف 159 رن ہی بنا سکی۔ انگلینڈ کی جانب سے سوفی ایکلسٹن نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ نیٹلی سیور برنٹ، فرییا کیمپ اور سارہ گلین نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل ڈینیئل وائٹ 75 رن اور نٹالی سیور برنٹ 77 رن کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے مقررہ 20 اووروں میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 197 رن کا مشکل اسکور بنایا۔ ہندوستانی خواتین ٹیم نے آج وانکھیڑے اسٹیڈیم میں انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئی انگلینڈ کی شروعات بہت خراب رہی اور پہلے ہی اوور میں ہی اوپنر صوفیہ ڈنکلے ایک رن کا وکٹ گنوا دیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند پر رینوکا سنگھ نے ایلس کیپسی کو صفر پر پویلین بھیج کر انگلینڈ کو دوسرا جھٹکا دیا۔ ڈینیئل وائٹ اور نیٹلی سیور برنٹ نے تیسری وکٹ کے لیے 148 رن کی شراکت قائم کی۔ 16ویں اوور کی پہلی گیند پر اسحاق نے ڈینیئل وائٹ (75 رن ) کو ریچا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کپتان ہیتھر نائٹ چھ رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ نیٹلی سیور برنٹ نے 53 گیندوں پر 77 رن بنائے۔ اسے رینوکا سنگھ نے رچا کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ ایمی جونز 23 رن بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ فرییا کیمپ پانچ رن بنانے کے بعد ناٹ آؤٹ رہیں۔ ہندستان کی جانب سے رینوکا سنگھ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شرینکا پاٹل نے دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ صائقہ اسحاق نے ایک وکٹ حاصل کی۔
Source: uni news service
کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے میں راجستھان رائلز کو ایک رن سے شکست دے دی
شبمن سے بریک اَپ؛ سارہ کو نیا سہارا مل گیا، مگر کون؟
دورۂ یو اے ای و پاکستان کیلئے بنگلادیشی ٹی 20 اسکواڈ کا اعلان
پنجاب کنگس نے لکھنؤ سپر جائنٹس کو 37 رنز سے شکست دی
آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں پہلی پوزیشن برقرار
بنگلور نے سنسنی خيز میچ جیت کر پلے آف کی طرف قدم بڑھایا