Sports

انگلینڈ نے ہندستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں جیمی اوورٹن کو شامل کیا

انگلینڈ نے ہندستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم میں جیمی اوورٹن کو شامل کیا

لندن 05 جون : انگلینڈ نے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر گس اٹکنسن کے پٹھوں میں کھچاؤ کے باعث ٹیم سے باہر ہونے کے بعد جیمی اوورٹن کو ہندستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم میں شامل کیا ہے۔ سلیکٹرز نے آج ہندستان کے خلاف 20 جون سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کیا ہے۔ سلیکٹرز نے کئی کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کے باعث فاسٹ باؤلنگ اٹیک کو تیز رفتاری فراہم کرنے کے لیے جیمی اوورٹن کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جانی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 20 سے 24 جون کو ہیڈنگلے میں، دوسرا 2 سے 6 جولائی تک ایجبسٹن میں، تیسرا 10 سے 14 جولائی تک لارڈز میں، چوتھا 23 سے 27 جولائی کو ایمریٹس اولڈ ٹریفورڈ میں اور پانچواں ٹیسٹ میچ 31 جولائی سے 4 اگست تک کیا اوول میں کھیلا جائے گا۔ اٹھارہ ماہ قبل ہندستان میں 4-1 سے سیریز ہارنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم میں کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جیمز اینڈرسن اس دورے کے فوراً بعد ریٹائر ہو گئے جبکہ جونی بیئرسٹو، بین فوکس اور اولی رابنسن کو بھی ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں، آر اشون، وراٹ کوہلی اور روہت شرما ریٹائرمنٹ لے لیا ہے اور شبھمن گل پہلی بار ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کر رہے ہیں۔ ہندستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے انگلینڈ کی ٹیم اس طرح ہے:- شعیب بشیر، جیکب بیتھل، ہیری بروک، برائیڈن کارس، سیم کک، جیک کرولی، بین ڈکٹ، جیمی اوورٹن، اولی پوپ، جو روٹ، جیمی اسمتھ (وکٹ کیپر)، بین اسٹوکس (کپتان)، جوش ٹنگ اور کریس ووکس۔

Source: uni urdu news service

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments