Sports

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندستان کو2-1 سے شکست دی

انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں ہندستان کو2-1 سے شکست دی

بھونیشور، 16 فروری : ہندستان اور انگلینڈ کے درمیان اتوار کو ایف آئی ایچ ویمنز ہاکی پرو لیگ 2024-25 میں مقررہ وقت میں مقابلہ 2-2 سے برابری پر رہنے کے بعد ہونے والے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں انگلینڈ نے ہندستان کو 2-1 سے شکست دے دی۔ آج یہاں کھیلے گئے میچ میں ہندستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے ہاف ٹائم تک دونوں ٹیموں کو گول کرنے کے کئی مواقع ملے لیکن دونوں ہی ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے گول کئے۔ ہندوستان کی جانب سے نونیت کور (53ویں) اور روتاجا داداسو پسل نے (57ویں) منٹ میں گول کیا۔ انگلینڈ کی جانب سے پیج گیلٹ (40ویں) اور ٹیسا ہاورڈ نے (56ویں) منٹ میں گول کئے۔ مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر تھیں اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا اور کھیل شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔ پہلے پانچ ٹیک میں صرف نونیت اور للی واکر کے اسکور کرنے کی وجہ سے شوٹ آؤٹ سڈن ڈیٹھ میں چلا گیا، جسے ہیملٹن نے وننگ اسٹروک لگاتے ہوئے انگلینڈ کو 2-1 سے جیت دلادی۔ ہندوستان کی سویتا نے شوٹ آؤٹ میں چار سیو کیے لیکن پھر بھی ہندوستان کو شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ ہندستانی خواتین کی ہاکی ٹیم منگل کو اسپین سے بھڑے گی۔

Source: uni news

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments